English   /   Kannada   /   Nawayathi

گنگاوتی میں مسجد پر پتھراؤ کے بعد حالات کشیدہ (مزید خبریں)

share with us

اس دوران ماسک پہنے ہوئے ایک شخص نے مسجد پر پتھراؤ کیا جس سے مسلمان بھڑک گئے اور ہنگامی طور پر مسجد میں میٹنگ بلائی ۔اس دوران ایک اور گروہ نے ایجنا ولکا مندر میں موجود چند بھکتوں پر حملہ کردیا ۔جب مندرپر حملہ کیے جانے کی خبر جنگل کی آگ کے طرح علاقہ میں پھیل گئی تونوجوانوں کے ایک گروہ نے مقامی ایم ایل اے اقبال انصاری کے اسسٹنٹ ایس ایم قادری کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق مختلف وارداتوں میں ڈی وائی ایس پی ایم ایم سندی گوڑا ،صحافی وینکٹیش ہوسالی اور یوسف قادری زخمی ہوگئے جن میں ڈی وائی ایس پی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالات اس وقت مزید کشیدہ ہوگئے جب مسلم نوجوانوں نے ٹائر جلاکر پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج کیا اور حملہ آوروں کو حراست میں لینے کی مانگ کی ۔ اس کی خبر ملتے ہی مخالف حریف کے نوجوانوں نے بھی پمپا سرکل پر ٹائر جلاکر بھکتوں پر حملہ کرنے والوں کو حراست میں لینے کا مطالبہ کرنے لگے۔کوپال سپرنڈنٹ آف پولیس تھائی گرنجن نے جائے واقعہ پر پہنچ کر حالات قابو میں کیے اور لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔ 

شرپسندوں نے خود کو کسٹم افسران بتاکر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے 

کاسرگوڈ 12 ؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) عمررسیدہ جوڑے کے گھر میں گھس کر خود کو کسٹم افسران بتاتے ہوئے پانچ افراد پر مشتمل شرپسندوں کی ایک گروپ نے چھاپہ مارکارروائی میں ساٹھ ہزار روپئے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے جانے کی بڈی ایڈکے قریب ایلکانا علاقہ میں منظر عام پر آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ کل رات عمر رسیدہ جوڑے کے گھر میں گھس کر بندوق دکھاتے ہوئے دھمکی دی اورواردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔ ذرائع سے فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد ناراین نامی شخص کے گھر کا دروازہ کھٹکٹایا اور خود کو کسٹم افسران بتاکر گھر کے اندر داخل ہوئے اور تلاشی لینے لگے۔ وجہ پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ انہیں خبر ملی ہے کہ رائے نے بڑی مقدار میں بنک سے روپیہ وتھ ڈرا کیا ہے ، گھر کے مالک رائے کا کہنا ہے کہ پانچ میں سے تین ہندی میں گفتگو کررہے تھے جبکہ دو کنڑا زبان بول رہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر پر اس وقت یہ عمررسیدہ جوڑا ہی موجود تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شرپسندوں کے گروہ نے کسٹم افسران کا بہانہ کرساٹھ ہزار روپئے او رموبائل فون لوٹ لیا ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گھر کی تلاشی کے دوران انہیں پرانے زیورات بھی ملے جو انہوں نے جاتے جاتے رائے کے حوالے کیے۔ ناراین رائے نے بڈی ایڈکا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا