English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرضہ نہ اداکرسکنے پر ماں او ربیٹے نے کی خودکشی (مزید خبریں)

share with us

وہ پچھلے گیارہ ماہ سے اپنی دکان کا کرایہ بھی نہیں ادا نہ کرنے سے وہ پریشان تھا ، بتایا جارہا ہے کہ لکشمی سنیچر کے روز اپنے میکے چلی گئی تو یوگا نند اور اس کی ماں نے اندر سے گھر کا دروازہ بند کردیا اور پنکھے سے لٹک کر دونوں نے خودکشی کرلی ۔ لکشمی نے کئی مرتبہ موبائل فون سے یوگا نند سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی ، بالآخر اس نے ناگربھاوی میں واقع اپنے گھر کا دروازہ کئی بار کھٹکٹایا لیکن وہ ناکام رہی جس کے بعد اس نے اپنے پڑوسیوں کی مدد سے گھر کا دروازہ توڑ ڈالا تو اس کا شوہر یوگا نند اور اس کی ساس پدماوتھی کی لاشیں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ 

نشہ میں ایموبولنس چلانے پر ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج 

بنگلور 12؍ دسمبر2016 (فکروخبرنیوز) نشہ میں دھت ایمبولنس چلارہے ایک ڈرائیور کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد اس کے خلاف معاملہ درج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کی شناخت راجیش ایم (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو نجی اسپتال کے ایمبولنس کا ڈرائیور ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجیش اپنے گھر لوٹنے کے دوران ٹرافک پولیس نے ایرپورٹ روڈ پر ٹول بوتھ کے قریب اسے روکا جس کے بعد پتہ چلا کہ ڈرائیور نشہ میں ایمولنس چلارہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس کے خون میں نشہ کی مقدار پائی گئی ، ایمبولنس پر کوئی مریض نہیں تھا ، پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد ایمبولنس بھی ضبط کرلی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا