English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کی ینگ اسٹار ویلفیر آرگنائزیشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

share with us

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسپورٹس سینٹروں کی جانب سے اس طرح کی کوششیں ہونی چاہیے اور ینگ اسٹار کو ان کے اس اقدام پر مبارکبادی بھی پیش کی ۔ اس موقع پر بلدیہ صدر جناب صادق مٹا، جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، عمران لنا ، جیاکر شیٹی ، ڈاکٹر امیش پٹرون ، نثار دمام ، مولانا ابو صالح ، سراج بنگالی وغیرہ موجود تھے۔ 

عوام سرکاری اسپتالوں کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں : وزیر صحت کرناٹک 

منگلور 11؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) وزیر صحت کے آر رمیش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اسپتال میں علاج ومعالجہ کرنے سے کسی شخص کا معیار نہیں گھٹتا ، وزیر صحت ڈائریا کا علاج چند دن قبل سرکاری اسپتا ل کرارہے تھے جہاں سے ا نہیں ڈسچارج کرنے کے بعد ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں سے بھی درخواست کی ہے کہ سادہ زندگی گذاری جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے اور دیگر افسران کو بھی سرکاری اسپتال میں علاج کرنے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سادگی کو پسند کرتا ہوں اور میں میری زندگی سادگی کے ساتھ بسر کرتا ہوں ۔میں وزیر صحت بننے کے بعد ہی اسی طرح رہتا ہوں جیسے پہلے زندگی گذارا کرتا تھا۔ میں نے اس سے پہلے بھی سرکاری اسپتال میں علاج کیا ہے اور میں وہاں علاج کرانے میں میں شرمندگی اور یا میرا معیارِ زندگی کمتر ہونے کے بارے میں کبھی نہیں سوچتا ۔ اگر ہم جیسے لوگ سرکاری اسپتال میں علاج کریں تو عوام بھی انہیں علاج کرانا پسند کرے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا