English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مرڈیشور نیشنل اسکول میں مفت سائیکل تقسیم کیے گئے (مزید ساحلی خبریں)

share with us

انہوں نے طلباء سے درخواست کی تعلیم کی اہمیت کو جانتے ہوئے اس کا استعمال کریں اور اس میدان میں آگے بڑھیں۔ صدارتی کلمات میں مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب ستار ابو محمد نے کہا کہ طلباء امانت سمجھ کر اس کا استعمال کریں اور اسکول آنے جانے کے علاوہ اس کا استعمال نہ کریں اور حکومت نے بھی اس پر پابندی عائد کی ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس خصوصی تقریب کا آغاز آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد مفیض معین الدین فکو کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور عبدالکلام شیرور نے نعت پیش کی۔ یاد رہے کہ آٹھویں جماعت میں اکتیس طلباء وطالبات موجود ہیں جس میں طلباء کی تعداد آٹھ ہے۔

مفرور کے اے ایس افسر بھیمانائک گرفتار 

کلبرگی 11؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) سابق وزیر کرناٹک جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شادی کے لیے کالا دھن سفید کرنے کے معاملہ پولیس کو مطلوب کے اے ایس مفرور افسر بھیمانائک کے ساتھ ساتھ اس کے ڈرائیور محمد کو پولیس نے اس کے رشتہ دار کے گھر سے حراست میں لیا ہے ۔ یاد رہے کہ رمیش نامی ڈرائیور نے منڈیا کے ایک لاڈج میں زہرپی کر خودکشی کرلی تھی جس نے اپنی موت کا ذمہ دار کے اے ایس افسر بھیمانائک اور اس کے ایک اور ڈرائیور کو ملزم ٹہراتے ہوئے اپنے ڈیتھ نوٹ میں لکھا تھا کہ جنار دھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے کے اے ایس افسر بھیما نائک کے ذریعہ سو کروڑ روپئے پرانے نوٹ بیس فیصد کیشن کے ساتھ نئے نوٹوں میں بدلوا کر دئیے تھے۔رمیش نے اپنے ڈیتھ نوٹ میں یہ بات بھی لکھی ہے کہ مذکورہ افسر نے جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شادی کے لیے کالے دھن کو سفید کرنے کے معاملہ کے سلسلہ میں کچھ بھی جاننے کی کوشش کی تو اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی تھی ، اس نے مزید لکھا ہے کہ چونکہ میں اس پورے معاملہ سے واقف تھا اس لیے اس نے اس کو منظر عام پر لانے پر روڈیس کے ذریعہ سے اس کا قتل کردئیے جانے کی بات کہی تھی ۔ منڈیا پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دفعہ 306کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور اس پورے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

کرناٹکا یونیورسٹی نے جعلی سرٹیفکٹ معاملہ میں پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی 

دھارواڈ 11؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڈ(کے یو ڈی) نے یہاں دھاواڈ کے دیہی پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 58طلباء کی جعلی سرٹیفکٹ اور مارکس کارڈ کے سلسلہ میں تحقیقات کی جائے۔ درج شدہ معاملہ میں یونیورسٹی کے رجسٹرار این وائی ماتی ہل نے الزام لگایا ہے کہ بعض افراد یونیورسٹی کا لوگو اور نام بی ایڈ کی جعلی سرٹیفکٹ کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے تحقیقات کیے جانے کا فیصلہ اس وجہ سے لیا ہے کہ آئندہ کوئی اس طرح سے یونیورسٹی کا نام غلط طور پر استعمال نہ کریں۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا علم یونیورسٹی کو اس وقت ہوا جب گنوندھی ساہو نامی ایک طالب علم نے ڈگری سرٹیکفٹ کی تصدیق کیے جانے کی گذارش کی جس کے بعد رجسٹرار این وائی ماتی ہل ساہو کو بتایا کہ جو اس نے رجسٹرار نمبر ہمیں روانہ کیا ہے وہ یونیورسٹی کے ریکارڈ میں موجودنہیں ہے اور یونیورسٹی نے بی ایڈ کے لیے کوئی ڈسٹینس ایجوکیشن سرٹیفکٹ جاری نہیں کیا ہے۔ رجسٹرار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ شرپسند کے یو ڈی کالوگو اور نام کا غلط استعمال کرکے کرناٹکا حکومت کے نام کا بھی غلط استعمال کررہے ہیں۔ ہم نے اڑیسہ حکومت کو بھی ایک خط لکھ کراس پورے معاملہ کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں اور کہاہے کہ کے یوڈی نے صرف بی اے ، بی کام کے لیے ڈسٹنٹس ایجوکیشن کی سہولیات رکھی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا