English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر فقہ شافعی واسلامی افکار کی جانب دفتر فکروخبر میں لائیو سوالات و جوابات کی نشست کا انعقاد(مزید ساحلی خبریں )

share with us

سوالات وجوابات کی نشست کے بعد فکروخبر کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے فکروخبر فقہ شافعی کے ذمہ دار مولانا اظہر برماور ندوی کہا کہ اس پروگرام کو فکروخبر کی انگریزی اور اردو ویب سائٹس میں براہِ راست نشر کیاگیا تھا جس کو سینکڑوں افرادنے براہِ راست دیکھتے ہوئے استفادہ کیا وہیں اسلامی افکار ڈاٹ کام پر اس پروگرام کو آڈیو لائیو کیاگیا تھا جس سے بھی خوب لوگوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر اسلامی افکار کے ذمہ دار جناب فضل الرحمن صاحب شاہ بندری ۔مولوی عبدالنور فکردے ندوی اور فکروخبر کا عملہ موجود تھا۔ 


بیماری سے پریشان مریض نے ٹرین کے آگے آکرخودکشی کرلی 

بھٹکل /منکی (فکروخبر نیوز /القصیم منکی ) یہاںآننت واڑی علاقے کے مقیم ایک عمر رسیدہ بیمار شخص نے ٹرین کے آگے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات آج صبح سویرے پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مہلوک شخص کی شناخت دیوپا منجیا نائک (73) کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ القصیم منکی نے فکروخبر کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بڑا پریشان تھا ۔ کل رات وہ بنا بتائے گھر سے نکلا اور آج صبح اس نے ٹرین کے آگے آکر خودکشی کرلی۔ لاش ناقابلِ شناخت ہونے کی وجہ سے شناخت میں پریشانی ہوئی ۔ اطلاع ملتے ہی منکی سے القصیم منکی کے ذمہ دار بھی موقعہ پر پہنچے اور لاش کو اسپتال پہنچانے میں تعاون دیا ۔ ملحوظ رہے کہ منکی اور آس پاس کے علاقوں میں اس طرح کے حادثات یا سڑک حادثا ت پیش آنے سے القصیم منکی کے نوجوان فوری طور پرموقعۂ واردات پر پہنچ جاتے ہیں اور ہر طرح کی خدمت کرنے کے لیے تیاررہتے ہیں۔ 


دلتوں نے حملوں کی مذمت کے لیے میسور میں بیف فیسٹیول منانے کی کی کوشش 

پولیس انتظامیہ نے اجازت نامہ مسترد کردیا : دو افراد حراست میں 

میسور 07؍ اگست (فکروخبرنیوز) ملک بھر میں دلتوں پر ہورہے حملوں کی مذمت کرنے کے لیے آج کرناٹکا دلت ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ایک بیف فیسٹیول منانے کی کوشش کرنے کے دوران پولیس کی جانب سے دو افراد کو حراست میں لیے جانے کا کی خبر یہاں ٹاؤن ہال سے فکروخر کو موصول ہوئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق دلتوں کے خلاف ملک بھر میں ہورہے حملو ں کی مذمت کے لیے مذکورہ تنظیم نے فیسٹیول منعقد کرکے کھلے عام گائے کا گوشت کھانے کا پروگرام بنایا تھا اور اس کے لیے پولیس کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود بھی کچھ لوگ ٹاؤن ہال کے قریب جمع ہوئے۔ جیسے ہی آٹو رکشہ پر گائے کاگوشت لایا پولیس نے آگے بڑھتے ہوئے گائے کا گوشت اپنی تحویل میں لیا اور رکشہ پر سوار دو نوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قریب دو سو افراد نے دلتوں پر ہورہے حملوں کی مذمت کے لیے اس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں اپنا پروگرام ملتوی کرنا پڑا ۔ اس کے باوجود بھی ٹاؤن ہال کے قریب کچھ لوگ جمع ہوگئے اور زبردستی بیف فیسٹیول منانے کی کوشش کی ۔ اس دوران پہلے سے موجود وہاں پولیس نے اس کو ناکام بنادیا ۔ شانتا راجو نامی شخص کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اپنے حقوق کے لیے لڑرہے ہیں اور حقوق کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں اور آزادی کے ساتھ جو چاہے کھاکر معاشرہ میں رہنا چاہتے ہیں۔ 


اڈپی بس اسٹینڈ کے قریب ایک نا معلوم شخص کی لاش برآمد
اڈپی:07؍اگست(فکروخبر نیوز)آج صبح بس اسٹینڈ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہونے کی خبر فکر وخبر کو موصول ہوئی ہے ،آج صبح جب قریبی لوگوں نے لاش کوگروکرپا اسٹوڈیو کے قریب پڑے دیکھا تو فوراًپولیس کو خبر دی، اڈپی ٹاؤن پولیس جائے واقعہ پرپہنچی اورلاش کو اجر کاڑوگورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا، اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس کی موت حرکتِ قلب کے بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے،اڈپی شہر پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے،
چھ نوجوان شہر میں گانجہ نوشی کے الزام میں گرفتار
منگلور:07؍اگست(فکروخبر نیوز)بندر گاہ پولیس نے شہر میں راؤ اینڈ راؤسر کل کے قریب چھ نوجوانوں کو گانجہ نوشی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے،گرفتار شدگان کی شناخت منگلور کے ساکن میتھن کرشنا(۲۴)، مبارک(۱۹)، یادو کرشنا(۲۱)،عبید(۲۰)محمد شفواق خان(۱۹)اور مصطفی (۲۲)کی حیثیت سے کی گئی ہے ،پولیس کے مطابق کل تمام ملزمین اراو اینڈ راو سرکل کے قریب گانجہ نوشی کر رہے تھے،بندر پولیس نے اس جگہ پہنچ کر چھاپہ مارتے ہوئے تمام لوگو ں کو اپنی حراست میں لے لیا ہے،گانجہ سپلائی کے ذرائع کی تحقیقات جاری ہیں ،بندر پولیس نے نشہ آور منشیات اور نشیلی اشیاء ایکٹ (NDPS)کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا