English   /   Kannada   /   Nawayathi

معمولی مسئلہ پر ہوئے جھگڑے میں بھائی نے لی بھائی کی جان (مزید ساحلی خبریں )

share with us

کچھ ہی دیر میں بات اتنی بڑھ گئی کہ بڑے بھائی نے طیش میں آکر دھر نپا پر لکڑی کے تختہ سے زوردار وار کردیا، جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ،اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہونچی اور کشل اپا کو حراست میں لے لیا ،اس موقع پرپولس کا کہنا ہے کہ اس کے چہرے پر ڈر اور غم کے آثار نظر نہیں آرہے تھے ، جبکہ وہاں موجولوگوں نے بتایا کہ اس کے پاس پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ جائے واردات سے فرار نہیں ہوسکا ،لوگوں کے پاس قرض مانگنے پر بھی کسی سے ایک پائی پیسہ حاصل نہیں ہوا ،لوگوں نے مزید کہا کہ دونوں شرابی تھے اور شراب کے نشہ میں ایک دوسرے سے جھگڑنا ان کا معمول تھا ،انہی باتوں سے تنگ آکر دونوں کی بیویوں نے ایک سال قبل الگ ہونے کا فیصلہ کیا ، تب سے دونوں اپنے والدین کے ساتھ رہا کرتے تھے ،لوگوں نے بتایا کہ ابھی کچھ دن قبل ہی دونوں کے درمیان ایک بہت بڑا جھگڑا ہوا تھا جس میں دھرنپا نے کشل اپا پر درانتی سے حملہ کیا تھا مگر اس سلسلہ میں گھر والوں کی طرف سے کوئی رپورٹ پولس تھانہ میں درج نہیں کرائی گئی تھی۔


مقامی نوجوانوں نے تین ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولس کے حوالہ کیا

پتور:7؍اگست )فکروخبر نیوز) کل رات موٹرسائیکل سوار کو دھمکا کر لوٹنے کی کوشش کررہے ایک گروہ کو نوجوانوں کی جانب سے دھر لئے جانے اور پھر پولس کے حوال کئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔،یہ حادثہ بیدروڈ نامی جگہ پرواقع ہوا ،فکروخبر کے مطابق6اگست کی رات کریم نامی ایک نوجوان اپنی بائیک پر سوارگھر لوٹ رہا تھا کہ تبھی اچانک چھ افراد کی ٹولی نے اسے دھمکا کر لوٹنے کی کوشش کی ،اسی دوران وہاں قریب کھڑے نوجوانوں نے یہ صورت حال دیکھی تو آگے بڑ ھ کر اس کی مدد کی اور اور ان میں سے تین کو دھر دبوچنے میں کامیاب ہوئے اورڈاکوؤں کو پولس کے حوالہ کیا ،دیگر تین فرار ہوگئے تھے لیکن پولس انہیں حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ،پولس ذرائع کے مطابق یہ پیشہ ور گروہ کے غنڈے تھے ، ان کے خلاف کئی پولس تھانوں میں کیس درج کیا گیا ہے، ان کے پاس سے مہلک ہتھیاروں کے ساتھ ایک کار بھی ضبط کی گئی ہے 


چوری کا جھوٹا الزام لگائے جانے پرمزدور نے خود کشی کرلی 

بنٹوال :7؍اگست (فکروخبر نیوز)بار(مہ خانہ) مالک کی طرف سے چوری کا الزام لگائے جانے پر کیشیر کی طرف سے خود کشی کا اقدام کئے جانے کی واردات یہاں میلکرنامی علاقہ میں واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،تفصیلات کے مطابق بار کے تجوری سے پچاس ہزار روپئے غائب ہونے پرمالک نے آٹھ سال سے کیشیر کی حیثیت سے کام کر رہے کرشنا اپاپجاری (38) پر اس کا الزام عائد کیا ،اور پیسے نہ لوٹانے کی صورت میں قتل کی دھمکی بھی ڈالی ،جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ،کرشنا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک کرایہ کے مکان میں رہا کرتا تھا اور واقعہ سے ایک رات قبل گھر لوٹا لیکن دوسرے دن صبح لاپتہ ہو گیا ،اس کی بیوی نے جب اس کو تلاشا تو اس کی لاش کو گھر کے پیچھے والی چھت پر لٹکا ہوا پایا ،،مہلوک نے اپنے ڈیتھ نوٹ میں اس کی تفصیل بیان کی ہے کہ اس سے قبل بھی مالک نے اس پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر اس سے پیسے اینٹے ہیں، اور اس نے لوگوں سے قرضہ لے کر وہ پیسے ادا کئے تھے ۔اور یہ کہ اب وہ اس کو اوربرداشت نہیں کر سکتا،بنٹوال پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے، پولس کی تفتیش جاری ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا