English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیج شراوتی کونسل کی جانب سے شراوتی مسلم تعلیمی ایوارڈ کی سجی خوبصورت محفل (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

ہمیں سب سے زیادہ اب آئی ایس افسران کی ضرورت ہے جس کا انتظام ہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمیں ایسے لڑکوں کی ضرورت ہے جو اس میدان میں قدم رکھ کر آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتے ہوں ، ایسے طلباء کو ہم مفت میں تعلیم دلانے کا پورا نتظام کرسکتے ہیں۔ جناب وکیل سلیمان صاحب تلکنی نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کرنا ہی اصل ترقی ہے اور اس پوری ساحلی پٹی میں تعلیم کو عام کرتے ہوئے ہمیں ہمارے طلباء وطالبات کو حکومت کے اہم اہم عہدوں پر فائز کرانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ آج بھٹکل سے لے کر کاروار اور گیرسوپا تک کئی ایک میدان میں ہمارے طلباء وطالبات نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں لیکن آئی ایس ، آئی پی ایس جیسے میدانوں میں اب تک کسی نے بھی قدم نہیں رکھا ہے لہذا ہمیں اس میدان میں آگے بڑھنا ہے اور کام کرکے دکھانا ہے۔ جناب ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے تعلیمی میدان میں حوصلہ افزائی کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیمی میدان میں کام کرنے والوں کو آگے بڑھانا چاہیے اور اس سلسلہ میں جو بھی کوششیں کی جاسکتی ہیں اس کے لیے ہم سب کو تیار رہنا چاہیے۔ اس موقع پر اسپائسیس ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیرمین جناب قاضیا مزمل صاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین اور مسلم قوم کا نام روشن کرنے کی نصیحت کی ۔ بانی وصدر ضیاء ایجوکیشنل سوسائٹی کی مولانا عبیداللہ صاحب کنڈلور ی ،نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شراوتی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبداللہ سکری ندو ی نے کونسل کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ملحوظ رہے کہ محفل کا آغاز محمد امین خواجہ بونگیا کی تلاوت کلام پاک ہوا ، جس کا ترجمہ مولانا سالم ندوی نے پیش کیا۔ اتحاد پبلک اسکول کی کارگذاری جناب جناب مظفر شیخ نے پی شک ی۔نعت سعد ابن شمعون خان سرلگی نے پیش کی۔ استقبالیہ کلمات اور مہمانوں کا تعارف سکریٹری دوم خلیج مسلم شراوتی کونسل شمعون خان نے پیش کی اور نظامت کے فرائض ایڈیٹر فکروخبر مولانا انصار عزیز ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ قریب شام چھ بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ 
(انشاء اللہ کونسل کی سالانہ رپورٹ عنقریب شائع کی جائے گی )


کئی معاملوں مطلوب خاتون چور گرفتار

منگلور 6؍اگست(فکروخبر نیوز) منگلور پولس کی جانب سے مختلف چوری کے مقدمات میں ملوث دو خاتون کو حراست میں لئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ ملزمان کی شناخت سیلوی (24) اور ارائی (22) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے دونوں کا تعلق تمل ناڈ سے بتایا جا رہا ہے ، پریس سے بات چیت کرتے ہوئے پولس کمشنر نے کہا کہ دو لاکھ کی مالیت کا سونا اور 1.45لاکھ نقدی ان کے پاس سے ضبط کر لیا گیا ہے ،بتایا جارہا ہے کہ ملزمان بس اڈہ پر کھڑی خواتین کو اپنا نشانہ بنا کر لوٹا کرتی تھی بس اڈہ پر کھڑی خواتین کے ساتھ میٹھی میٹھی باتیں کر انہیں الجھائے رکھتی اور موقع ملتے ہی ان سے قیمتی اشیاء کو اڑا لے جا تی تھیں بتایا جا رہا ہیکہ کئی دنوں سے اس طرح کی وارداتیں پیش آرہی تھی اور اس طرح کی واردات کا کئی خواتین شکار ہوچکی تھی، اطلاعات کے مطابق پولس ن ے روپا وانی تھیٹر کے قریب سے انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ،ACP شروتی کی قیادت میں سرکل انسپکٹر بیلی اپا سب انسپکٹر محمد شریف اور ٹیم نے اس کاروائی کو انجام دیا 


 بیٹے اور بیوی نے مل کرکیا   بھاسکر شیٹیکاقتل 

اڈپی : 6؍اگست (فکروخبر نیوز) گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ چل رہے بھاسکر شیٹی کی موت کی خبر منظر عام پر آئی ہے اسی کے بیٹے اور بیوی نے مل کر اس کا قتل کیا اور اس کی لاش کو جلا کر اس کی راکھ کو ندی میں ڈبو دیا،واضح رہے کہ بھاسکر شیٹی 28جولائی کو اپنے گھر سے لاپتہ ہو جانے کے بعد اس کی ماں بیٹے اور بہو پر اس کا الزام عائد کرتے ہوئے رپورٹ درج کرائی تھی ۔ اس کے بعد پولس نے کاروائی کرتے ہوئے اس کی بیوی اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ان سے کی گئی تفتیش کے دوران کئیں چونکانے والی باتیں منظر عام پر آئی ، بھاسکر کے بیٹے نونیتھ نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر بھاسکر کو قتل کیا 28 جولائی کو ایک پجاری کی مدد سے لاش کی آخری رسومات ادا کر کے اس کی لاش کو جلا کر استیاں ندی میں ڈال دی ، نونیتھ نے یہ بھی بتایا کہ وہ لاش کے ادھا جلنے تک وہیں کھڑے رہے اور اس کے بعد گھر چلے گئے ، تاہم لاش کو جلاکر اس کی استیاں اورا س میں مستعمل دیگر اشیاء کو 25 بوریوں میں بند کر کے نندلکے میں ایک ندی میں پھینک دیا گیا ، سراغ کی تلاش میں پولس نے اس جگہ سے دس بوریاں بر آمد کرلی ہیں ، اور پولس نے اس سانحہ کی خبر کل رات اس کے رشتہ داروں کو دی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا