English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور سمندر میں ایک کشتی دیو ہیکل موجوں کی زد میں آگئی

share with us

فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی پرتین افراد قریب تین روز قبل شہر سے ماہی گیری کے لیے روانہ ہوئے۔ کل شام تیز ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی اور کشتی ساحل پر واپسی کے دوران ایک دیو ہیکل موج کی زد میں آنے سے الٹ گئی جس پر سوار تینوں افراد ڈوبنے لگے۔ اس دوران ساحل پر موجود فیاض اور رمیز نامی افراد نے ڈوبتے ہوؤں کو بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے اور کسی طرح مھینس کو بچالیا لیکن دیگر دو افراد کو بچالیے جانے کے دوران فیاض کا سر ایک چٹان سے ٹکراگیا جس سے وہ سخت زخمی ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ رمیز اسے کسی طرح زخمی حالت میں ساحل پر لے آیا جہاں سے اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں اس نے اپنی آخری سانس لی۔ دوسری جانب کوسٹ گارڈ کی جانب سے ڈوبتے افراد کو بچانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر پہنچا جس نے کمار نامی شخص کو بچالیا لیکن چندن لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس کا پتہ نہیں چل پایاہے۔لاپتہ شخص کی شناخت ہنوز جاری ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا