English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے عازمین حجاج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

share with us

 

مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ عموماً یہاں سے جانے والے اکثر افراد تمع طریقے پر حج کرتے ہیں او راس طریقہ حج کرنے والوں کو ایک دم دینا پڑتا ہے۔ مولانا نے حجاج کرام کی ایک اہم بات پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں اپنا کارڈ ساتھ رکھیں۔ کیونکہ اس کارڈ ہی کے ذریعہ سے پتہ معلوم ہوجاتا ہے ۔ لہذا تمام افراد اس بات کی زیادہ کوشش کریں کہ کارڈ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہی رہیں۔ مولانا نے اپنے تفصیلی خطاب میں حج کے تمام ارکان کاتفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے اس سے متعلق تمام مسائل بھی بیان کئے۔ استاد ادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی نے کہا کہ حج کی ادائیگی کے دوران گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے بھی پرہیز کرنا چاہیے اور ہمیں حالتِ احرام میں اس بات کا زیادہ دھیان رکھنا چاہیے کہ ہم سے کوئی ایسا عمل ہرگز سرزد نہ ہو جس سے اللہ ناراض ہوتی ہے۔ مولانا نے عازمین حجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے بعد ہماری زندیگوں میں تبدیلی واقع ہونی چاہیے۔ مولانا ایمن علی قمری ندوی نے مدینہ منورہ کے آداب بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر ہمارا جذباتی نہ ہو بلکہ اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں خود کو ذہنی طور پر تیار کرانی ضرورت ہے۔ خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جناب سید حسن سقاف صاحب نے اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور مولانا محمد جعفر ندوی نے استقالیہ کلمات ادا کیا۔ نظامت کے فرائض جناب صادق اسرمتا نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا