English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی کرناٹک میں منشیات کی فروختگی زوروں پر(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

پولس نے جملہ دس لاکھ کی مالیت کا گانجہ ضبط کیا ،پولس ذرائع کی مطابق ضبط شدہ گانجہ ایک innova کار میں رکھ کر وشاکا پٹنم سے لایا گیا تھا ،جسے منگلور اور کاسرگوڈ میں بیچا جارہا تھا ،پوچھ تاچھ کے دوران نوازنے اس بات کا خلاصہ کیاکہ یہ گانجہ وشاکا پٹنم سے خریدا تھا ،ضبط شدہ مال کی قیمت گاڑی کو ملا کر بیس لاکھ بتائی جا رئی ہے ،پولس کمشنر نے مزید بتایا کہ ایک طویل وقفہ بعد اس طرح کی بڑی واردارت پیش آئی ہے اوریہ پولس کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ،نواز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک سال پہلے تک دبئی میں ملازمت کیا کرتا تھا وہاں سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے بعد اس نے یہ کام شروع کیا ،پریس سے بات چیت کرتے ہوئے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز منشیات فروشوں کے نیٹورک کا حصہ تھا ،بتایا کہ اس کا انکشاف تو مکمل تحقیقات کے بعد ہی ہوگا


ہو م ورک نہ کر نے کی بنا پر ٹیوشن استانی نے سات سال کے بچی کی پٹائی کردی

بنگلور4 ۔اگست (فکرو خبر نیوز) بنگلور کی ایک ۷ سالہ لڑ کی کو ہوم ورک نہ کرنے کی وجہ سے ایک ٹیوشن اُستانی کے ظلم و ستم کا نشانہ بننا پڑا۔مو صولہ اطلاعات کے مطابق شہر بنگلور کے مضا فات میں واقع ایس ٹی جوسیف اسکول نیلامنگلاکی ایک طا لبہ جو قریب ۱ ۔سال سے مذکورہ استانی سے ٹیو شن پڑھنے جا تی تھی،جب منگل کے دن یہ طالبہ ٹیوشن گئی تو یہ حادثہ پیش آیا بتا یا جا تا ہے کہ طالبہ نے اپنا ہو م ورک نہیں کیا تھا جسکی وجہ سے استانی نے غصہ میں چمڑے کے بیلٹ سے اسکی پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر مارا گھر لو ٹنے کے بعد لڑ کی نے اپنے زخموں کے نشا نات گھر والوں کو دکھا ئے تو لڑکی کے گھر والوں نے مقا می پو لیس تھانے میں استانی کے خلاف معاملہ درج کرا یا ہے ، واضح رہے کہ یہ استانی تقریبا ۱۵ سالو ں سے طا لب علموں کے لئے نجی کلا سس لے رہی تھی۔


ایک اور مندر کو بنایا چوروں نے نشانہ 

اُڈپی : اٹوار نامی علاقے میں واقع اوما مہیشورا نامی مندر میں چوری کی واردا ت پیش آئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق چوروں نے دروازہ کو توڑ کر یہ واردات انجام دی، ، بتایا جا رہا ہے کہ چوروں نے قریب دو لاکھ کی مالیت کی اشیاء کو لے کر فرار ہوگئے ، اس واردا ت کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب علی الصبح اسکول جانے والے کچھ لڑکے مندر میں پوجا کے لئے آئے تو انہوں نے مندرکے دروازے کو ٹوٹا ہوا دیکھا تو یہ لوگوں کو جمع کیا ،تفصیلات کے مطابق چور مندر کے صدر دروازہ کو توڑ کر داخل ہوئے اوروگرہا کوچ یعنی مورتی کے جسم پر موجود نااور چاندی کے کچھ اشیاء جن کی جملہ مالیت دو لاکھ بتائی جا رہی ہے لے کر فرار ہو گئے، چوروں نے سی سی ٹی وی کیمرا کو بھی چرا کر فرار ہوئے ہیں،اطلاع کے بعد موقع پراے سی پی شراوتی، سرکل انسپکٹر بیلّی اپّا اور فنگر پرنٹ اکسپرٹ موقع پر پہنچے تحقیقات کے بعد پانڈیشورا پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا