English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ماہی گیروں کی جہاز تلاطم خیز موجوں کے حوالے (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لاپتہ شخص کی شناخت منجوناتھ بابو کھاروی (36) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ساحل پر پہنچنے والے ماہی گیروں کی شناخت پانڈو نگا ناگپا (42) کرنشا چندر کانت (26) ناگیش (32) اجیت (26) رمیش (38) مادیو (35) سبھاش (32) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کشتی الٹنے کے بعد مذکورہ افراد ایک اور کشتی تک کئی گھنٹوں کی مسلسل تیراکی کے بعد کسی طرح پہنچنے میں کامیاب رہے تھے جس نے قریب رات دیڑھ بجے ان کو بھٹکل بندر گاہ تک پہنچایا۔ ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی گئی ۔واضح رہے کہ یکم اگست سے منگلور ، ملپے ، بھٹکل ،تڈلی وغیرہ میں ماہی گیری جہاز سمندر میں جانے کی اجازت مل چکی ہے جس کے پیشِ نظر کئی ایک جہاز سمندر میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب کل صبح سے چلنے والی تیز رفتار ہوائیں سمندر میں موجود جہازوں کے لیے پریشانیاں کھڑی کررہی ہیں۔ 


بنگلور : شراب کے نشہ میں دھت خاتون نے رسید کیا دو پولیس اہلکاروں کو تھپڑ 

بنگلور 04؍ اگست(فکروخبرنیوز) بائک سے گرنے والی ایک خاتون کی مدد کو پہنچے دو پولیس اہلکاروں کو خاتون کی جانب سے گالیاں دیتے ہوئے تھپڑ رسید کیے جانے کی واردات شہر کے مانک شا ہ گراؤنڈ پر پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیکسی نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جانے کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر گرگئی تھی ۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکار جیسے ہی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھے اس نے چھیڑ خوانی کا الزام لگاتے ہوئے دونوں کو گالیاں دینی شروع کردی اور دونوں کو تھپڑ رسید کردیا۔ معاملہ جب زیادہ پیچیدہ ہوگیا تو پولیس اہلکاروں نے موقع پر خاتون پولیس بلوائی جس نے حالات کو کنٹر ول میں کرتے ہوئے جیکسی کوکسی طرح سمجھانے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے خاتون کے خلاف نشہ میں ڈرائیونگ کرنے کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


غیر قانونی طور مویشیو ں کو لے جارہے پک اپ گاڑی کو روک دیا گیا :چار افراد حراست میں 

اڈپی 04؍ اگست (فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر مویشوں کو لے جارہے چار افراد کو اڈپی پولیس کی جانب سے حراست میں لیتے ہوئے جانوروں کو بھی تحویل میں لیے جانے کی واردات یہا ںآج پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بولیرو پک اپ گاڑی جس میں غیر قانونی طور پر تقریباً اکیس مویشی منگلور منتقل کئے جارہے تھے، اس کو یہاں اڈپی اہم شاہراہ پر روک کر تحقیقات کی گئی اور اس کے بعد اس پرچار افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت صادق (31) اور اقبال (28) آصف اور شبیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ دو ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمین پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ مذکورہ افراد یہ مویشی ایک جگہ سے چوری کرکے منگلور لے جارہے تھے۔ اڈپی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


بس اور ٹیمپو کے آپسی تصادم میں سترہ افراد زخمی 

کارکلا 04؍ اگست (فکروخبرنیوز) بس او رٹیمپو کے مابین پیش آئے آپسی تصادم میں سترہ افراد کے زخمی ہونے کی بھیانک و اردات ہرگانہ نامی علاقے میں کل شام پیش آئی ہے۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جن کو منیپال کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا ، جبکہ دیگر چند افراد کو منگلور دینلاک اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ دیگر زخموں کو یہاں کے تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق دھرمستھلا سے کارکلا ہوتے ہوئے ہیبری جانے والی بس سے مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار ٹیمپو بے قابو ہوکر بس سے جا ٹکرائی جس سے ٹیمپو ڈرائیور پروین نائک اور اس پر سوار سنیل نائک سخت زخمی ہوگئے جبکہ بس پر سوار موہنی (62) کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں ۔ ان تینوں کو منیپال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام درہم برہم ہوگیا۔ کارکلا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا