English   /   Kannada   /   Nawayathi

گائے لے جانے والے ایک غریب ہندو مزدور پر لگایا گیا چوری کا الزام

share with us

متأثرہ شخص کی شناخت منجیا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ شخص پر جانوری چوری کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں کی جانب سے بیچ راستے میں اس کی سواری روکتے ہوئے پہلے اس سے کچھ پوچھ تاچھ کی گئی بعد میں جانور کو سواری پر سے اتارا گیا اور مذکورہ شخص کی بری طرح پٹائی گئی ۔ فکروخبر کی تحقیق کے مطابق اس شخص کو چوتھنی علاقے سے اہم شاہراہ پر بیلٹ سے مارتے ہوئے لایا اور گائے کی رسی کو اس شخص کی کمر سے باندھ دیا گیا یہی نہیں بلکہ اس کے کپڑے اتار کر اہم شاہراہ پر گھمایا گیا ۔ اہم شاہراہ سے گذرنے والے افراد کو اس کو ایک تقریب سمجھتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے اور کسی نے بھی غنڈہ گردی کرتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لے رہے نوجوانوں سے سوال کرنے کی ہمت نہیں کی ۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والا یہ ظالمانہ جلوس جب راگھویندرا نامی مندر کے قریب پہنچا تو پولس اطلاع پاکر موقع واردا ت پہنچی، اور اس شخص کو اپنے قبضے میں کرنے کی کوشش کررہی لیڈر پولس افسر نے جب حملہ آوروں سے چھوڑنے کی بات کی گئی تو ، پولس اور قانون کی بات ماننے کے بجائے غنڈوں نے پولس کے سامنے ہی اس مزدور پر حملہ کرنے لگے ،پھر مزید پولس کی تکڑی کو بلا کر متاثر ہ شخص اور گائے کو پولس نے قبضے میں لیا۔ 
بھٹکل جیسے حساس علاقے میں اس کھلی غنڈہ گردی کو دیکھتے ہوئے عوام حیران ہے اور پولس کی لاچاری پراور بے بسی پر بھی متحیر۔ اس طرح کے واقعات سے فرقہ پرست تنظیموں کے حوصلے بلند ہوسکتے ہیں۔۔ ملزم پر کس طرح کا بھی الزامات لگے لیکن کیا کسی کو ملزم کو سزا دلانے کا حق ہے ؟ اس سے بڑھ کر تعجب کی بات یہ ہے موقعہ پر پہنچی پولیس بھی کچھ دیر تک تماشائی بنی رہی اور قانون ہاتھ میں لینے والے شخص کو حراست میں لینے کی جگہ متأثرہ کو ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ عوام میں پولیس کے اس کردار پر جہاں سوال اٹھائے جارہے ہیں وہیں یہ بات بھی عوام میں گردش کررہی ہے سنگھ پریوار کے کارکنوں سے پولیس خوفزدہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی طرح کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔ 
اب سوال یہ ہے کہ اگر گائے چوری کی تھی تو پھر پولس تھانے میں رپٹ کیوں نہیں لکھوائی گئی ، یا پھر کہیں ایسا تو نہیں کہ عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع پر سنگھیوں کی جانب سے کوئی سازش رچی جارہی ہے ، اگر یہ گائے چوری کی نہیں تھی اور مزدور شخص کسان بھی نہیں تو پھر یہ گائے کہاں لے جائی جارہی تھی اور گائے کس کی ملکیت کی ہے ، یہ سب سوالات ہیں جس کے جوابات ڈھونڈ کر بے وجہ پر امن ماحول میں خلل ڈالنے اور وحشت زدہ ماحول پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا