English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناجائز تعلقات ،زیادہ مقدار میں اسقاط حمل کی گولیاں کھا کرلڑکی ہلاک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

انصاف کی مانگ کرتے ہوئے اس لڑکی کے اہل خانہ اس نوجوان کے گھر کے باہرلڑکی کی نعش رکھ کر پر زور احتجاج کیا ،پریمی کی شناخت نریش کی حیثیت سے کر لی گئی ہے جواس حادثہ کے بعد پنے گھر والوں کے ساتھ فرار ہو گیا تھا ، تفصیلات کے مطابق ایک ہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے نریش اور گیتا ایک سال سے ایک دوسرے کو چاہتے تھے ،دونوں کا مختلف ذات سے ہونے کی وجہ سے والدین نے اس شادی سے انکا ر کر دیا ،والدین کے مشورہ کے مطابق نریش نے نو ماہ قبل دوسری لڑکی سے شادی تو کر لی لیکن اس کے بعد بھی وہ دونوں برابر ایک دوسرے سے تعلقات قائم کئے ہوئے تھے ،نریش کی بیوی بھی تین ماہ کی حاملہ ہے یک ہفتہ قبل ہی جب نریش کو پتہ چلاکہ گیتا بھی حاملہ ہو گئی ہے تو وہ بڑا پریشان ہو گیا اور دونوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اس حمل کو گرا دیں گے جس کے لئے نریش نے بنگلور سے اسقاط حمل کی کچھ گولیاں منگوائی کچھ دنوں اس کے استعمال کی وجہ سے وہ سخت بیمار ہو گئی اور اسے ہسپتال داخل کیا گیا،مسلسل علاج کے باوجوداسے بچایا نہیں جا سکا ،پولس نے نریش کوحراست مین لے لیاہے اور اس پر برادری کو گالی دینے اورقتل کا کیس درج کیا ہے،


موٹرسائیکل حادثہ میں ایک شخص ہلاک

اڈپی 3؍اگست (فکروخبر نیوز ) بائیک اور ٹپر کے درمیان تصادم میں کل صبح ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی واردات یہاں گنپن کٹے کے قریب واقع ہوئی تھی کل رات اس کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے،مہلوک کی شناخت جونسن ڈیسوز ا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص اپنی بائیک سے سفر کر رہا تھا کہ ایک ٹپر اس سے ٹکرا گئی اسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا ،کل رات زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں ہی دم توڑ دیا ، جونسن دبئی میں ملازمت کررہاتھا 3جولائی کو ہی اپنے علاقہ لوٹا تھا ،شروا پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے


خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے 5؍ اگست بروز جمعہ بعد عصر جلسہ تربیت حجاج کا انعقاد 

بھٹکل 03؍ اگست (فکروخبرنیوز) جنرل سکریٹری مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سی دی گئی اطلاع کے مطابق مؤرخہ یکم ذیقعدہ ۱۴۳۷ ؁ھ مطابق 05؍ اگست 2016 ؁ء بروز جمعہ بعد نماز عصر محکمۂ شرعیہ خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل میں عازمین حج کے اعزاز میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علمائے کرام حج کے مسائل او راس کے طریقہ کار پر رشنی ڈالیں گے۔ جمیع حجاج کرام سے پرخلوص درخواست کی گئی ہے کہ نمازِ عصر خلیفہ جامع مسجد میں ادا کریں تاکہ جلسہ ٹھیک وقت پر شروع کیا جاسکے۔ عورتوں کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا