English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل بلدیہ کی جانب سے پلاسٹک پر پابندی اور صفائی کے عنوان پر عوامی بیداری ریلی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

اس ریلی میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور سرکاری ہائی اسکول ماروکیری کے طلباء نے حصہ لیتے ہوئے عوام کو پلاسٹک پر پابندی اور بھٹکل کو صاف رکھنے کا خاموش پیغام دیا۔ اس موقع پر شہری پولیس تھانہ کی پی ایس آئی ریوتی ، ٹی ایم سی اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیرمین جناب قیصر محتشم ، بھٹکل تعلقہ بی او افسر ، ٹی ایم سی ممبران کے ساتھ ساتھ دیگر کئی حضرات موجود تھے۔ 


بنگلور : دو انکم ٹیکس افسران کوپانچ سال جیل اور ساڑھے سات لاکھ کا جرمانہ

بنگلور 03؍ اگست (فکروخبرنیوز) ریاستی حکومت کے محکمۂ انکم ٹیکس سے 4.16 کروڑ کے گھپلے کے الزامات کا سامنا کررہے انکم ٹیکس کے دو اعلیٰ افسران کو الزامات ثابت ہونے پر سی بی آئی عدالت نے پانچ سال جیل کی سزا اور ہر ایک پر ساڑھے سات لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمۂ انکم ٹیکس کے سابق ایڈیشنل کمشنر دھیرندرا کمار جھا اور ڈپٹی کمشنر یو اے چندرا مولی چلڈرن ایجوکیشنل سوسائٹی کے ساتھ مل کر 4.16 کروڑ روپئے کا گھپلہ کیا تھا۔ سی بی آئی افسران کی جانب سے 26؍ ستمبر 2008 ؁ء کو دفعہ 120(B) 218 اور 420 کے تحت معاملہ درج کرنے کے بعد چارج شیٹ داخل کی جس پر کی گئی تحقیقات کے بعد عدالت نے مذکورہ افراد کو یہ سزا سنائی ہے۔ 


منگلور کا اغوا شدہ نوجوان راجستھان میں پایا گیا 

منگلور 03؍ اگست (فکروخبرنیوز) تجارت کا جھانسہ دے کر منگلور میں اغوا شدہ نوجوان کے راجستھان میں پائے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے منگلور پولیس کمشنر چندرا شیکھر نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگلور ، بھرت پور راجستھان اور متھرا پولیس اترپردیش کی جانب سے کیے گئے خصوصی آپریشن میں اغوا شدہ نوجوان کو بازیافت کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارون ڈیسوزا نامی شخص کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دوماہ سے ایک کال موصول ہورہی تھی جس میں چار جنریٹر بطور فروخت ہونے کی بات کہی گئی ۔ لین دین کو آگے بڑھانے کے لیے کال کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق ارون ڈیسواز29؍ جولائی کو راجستھان کے بھرت پور شہر پہنچا جہاں اسے تین افراد نے ایک کار میں اغوا کیے جانے کے بعد دس لاکھ روپؤں کامطالبہ کیا ۔ ادھر اغوا کی خبر ملتے ہی گھر والے پریشان ہوئے جنہوں نے شہر کے کچھ نوجوانوں سے رابطہ کرنے کے بعد ارون کے سلسلہ میں کوششیں شروع کردیں ۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں نے فوری طور پر وزیر یوٹی قادر کو اس بات سے آگاہ کیا جنہوں نے منگلور پولیس کمشنر کو اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کی دی گئی ہدایات کے مطابق پرکاش پنٹو اور پون راج الال اسسٹنٹ سب انسپکٹر وجئی راج اور کنکناڈی پولیس ہیڈ کانسٹیبل بھرت پور راجستھان روانہ ہوئے اور بھرت پور پولیس کے ساتھ مل کر ارون کے موبائل کا نیٹ ورک تلاش کیا جو ان کو اترپردیش کے متھرا علاقے میں دکھائی دے رہا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر متھرا پولیس سے رابطہ کیا اور ایک خصوصی آپریشن میں ارون کو بازیافت کرلیا گیا ۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس ٹیم نے کئی مشتبہ جگہوں پر چھا پہ مارکارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لیا ہے او ران کے پاس موجود آٹھ موٹرسائیکل ، بندوقیں اور زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیے ہیں۔ 


گمشدہ لڑکی کو نئے سم کی مدد سے تلاش کیا گیا 

منگلور: 3؍اگست (فکروخبر نیوز) کئی دنوں سے گمشدہ لڑکی کو پولس کی جانب سے پتہ لگا لئے جانے کی اطلاع فکروخبر کوموصول ہو ئی ہے ،کمپلا سے تعلق رکھنے والی لڑکی سفانہ جو کہ۱۲ جولائی کو لاپتہ ہو گئی تھی بنگلور میں ہوسورنامی علاقہ میں ہونے کا پتہ لگنے پرپولس اسے واپس لانے میں کامیاب ہو گئی ہے ،سفانہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ٹوکھٹو میں ایک جگہ سلائی کا کام کیاکرتی تھی، 21جولائی کو اچانک لاپتہ ہو گئی تھی جس کی رپورٹ الّال پولس تھانہ میں درج کی گئی تھی ،میڈیا میں شائع گمشدگی کی رپورٹ دیکھ ایک موبائیل دکان کے مالک نے پولس کو خبر دی کہ اس نے جانے سے قبل ایک سم کارڈ خریدا تھا ،اسی خبر کی بناء پر پولس نے اس کا نمبر ٹریک کرلیا جس سے پولس اس تک پہونچنے میں کامیاب ہو گئی اور اسے اس کے گھر صحیح سلامت پہونچایا گیا،سفانہ نے اس سلسلہ میں بتایا کہ اخبار میں دئے گئے ایک نوکری کا اشتہارجس میں پچیس ہزار ماہانہ تنخواہ دیکھ کر اس نے بنگلور جانے کا فیصلہ کیا تھا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا