English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوائط محفل زبانِ نوائط کی پاسباں : جناب جان عبدالرحمن صاحب

share with us

ادباء وشعراء کی خدمات کے اعتراف مین ایک تصنیف اور چار شعراء کا کلام کتابی شکل میں منظرِ عام پر آچکا ہے اس کے علاوہ نئی نسل تک ہماری زبان کو الفاظ و محاورات کے ساتھ پہنچانے کے لیے ہم کئی انبیاء علیھم السلام کے قصے بھی مرتب کرچکے ہیں۔ خوش نصیبی یہ ہے کہ نوائطی زبان میں پورے قرآن مجید کا ترجمہکی تکمیل کے بعد اس کی تفسیر پر کام ہورہاہے،۔ الحمدللہ نوائط محفل کی کوششیں جاری ہیں او رامید کہ آپ لوگوں کے تعاون سے اس زبان کی ترویج اس سے بہتر طریقے سے کی جائے گی۔ تہنیتی نشست میں نوائطی زبان کے مشہور شاعر جناب عبدالرحمن صاحب باطن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا ۔اس کے بعد اپنی سریلی آواز سے سبھوں کا دل جیتنے والے جناب محمد علی پرواز ؔ صاحب کی بھی تہنیت کی گئی، شاعر موصوف کی طبیعت کی ناسازگی کی وجہ سے یہ جلسہ میں شرکت نہیں کرسکے ۔ علاوہ ازیں نوائطی زبان کی ترویج میں اپنی خدمات پیش کرنے والے ناظم جامعات الصالحات ، ایڈیٹر نقشِ نوائط مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ محفل کی دوسری نشست نوائطی مشاعرہ کی تھی جس میں زبانِ نوائط کے مقامی شعراء نے اپنے کلام سے بہترین سماں باندھا اور بعض شعراء نے ترنم میں معاشرہ کی بگاڑ کو رکھنے کی کوشش کی تو کوئی برجستہ اشعار کہہ کر سماج کی حقیقی تصویر عام کے سامنے رکھی ۔ جن شعراء نے اس محفل میں اپنا کلام پیش کیا ان کے اسماء گرامی کچھ اس طرح سے ہیں۔
جناب صادق اسرمتا،سمیع اللہ صاحب برماور ، خواجہ عثمان جبالی ، مصطفی تابش ، عفان بافقی ، نوفل دامودی ، حنیف شاہ شبنم ، ابوبکر مالکی ، اقبال سعیدی ، عبدالعلیم شاہین، صادق نوید، الیاس آفاق سنہری، ۔ ان کے علاوہ کئی ایک ابھرتے شاعروں نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر سی اے سید خلیل صاحب،عبدالرحمن محتشم صاحب ،بھٹکل نیوز کے ایڈیٹر عتیق الرحمن شاہ بندری ، عبداللہ دامودی ، جناب صادق اسرمتا اور دیگر حضرات موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا