English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے گورٹے کراس پر پیش آیا سنگین سڑک حادثہ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

لیکن بولیرو پر سوار افرادہو یا دیگر راہگزار ان کو وہاں سے نکالنے کی کوشش نہیں کی حادثے کے کئی دیر بعد یہاں سے گذررہے چند مقامی نوجوانوں نے انہیں نکال کرکسی طرح سرکاری اسپتال پہنچا یا مگر تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں عوام سرکاری اسپتال پہنچے اور اہلِ خانہ سے اپنے غم کا اظہار کیا ۔ ان کے اہلِ خانہ میں سے ایک شخص نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص بھٹکل میں ہول سیل خریداری کے بعد اپنے گاؤں ناگور میں تجارت کرتے تھے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد قریب چھ بجے ان کی نعش ناگور لے جائی گئی ۔ بھٹکل دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


سڑک حادثہ میں رکشہ ڈرائیور ہلاک

کا سر کوڈ۔ .2اگست(فکرو خبر نیو ز) کولی چال نامی دیہات کے قریب پیر کی رات پیش آ ئے سڑک حا دثہ میں ایک آٹو ڈرا ئیور کے ہلا ک ہو نے کی خبر پیش آئی ہے ،مہلوک کی شنا خت نیلی تاڈ کے راجن (۲۷) کی حیثیت سے کی گئی ہے، مو صولہ اطلا عات کے مطا بق یہ المناک حا دثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک پر چلنے والی تیز رفتار بس اس رکشہ سے ٹکرا گئی جو مخا لف سمت سے آرہا تھا، رکشہ ڈرائیور راجن کو سخت چو ٹیں آنے کی بنا پرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا مگر یہاں خاطر خواہ علاج نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گیا ۔ ہوسادرگا پو لیس کے پاس معا ملہ درج کر لیا گیا ہے۔


پرانی دشمنی ،مجرمانہ ریکارڈ والے شخص پر جان لیوا حملہ 

کارکلا:2؍اگست (فکروخبر نیوز) نامعلوم افراد کی جانب سے کئی مقدمات میں ملوث ایک ملزم پر دھاری دار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردئے جانے کی واردات یہاں ڈوپڈکٹے نامی علاقے کے قریب پیش آئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت ولیم ڈیسوزا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے، پولس ذرائع کے مطابق ہریش پجاری ساکن بیدل اور انّیاّ نامی ایک شخص نے مل کر اس پر حملہ کیاجس کی بناء پروہ شدیدزخمی ہو گیا ،زخموں سے نڈھال وہ سڑک پر گرا ہوا تھا کہ اچانک مقامی لوگوں نے اسے علاقہ کے گورنمنٹ ہسپتال منتقل کر دیا ،پھر وہاں سے اچھے علاج کے لئے اسے منی پال اسپتال لے جایا گیا ، ہریش کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کا تعلق اسی علاقہ سے ہے ،انّیّا کے سلسلہ ہنوز تفصیلات آنی باقی ہیں،حملے کے بعد دونوں کے موقع واردات سے فرار ہونے کی خبر ملی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ کچھ سال قبل ولیم نے ہریش پر درانتی سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے وہ قریب 6ماہ تک زیر علاج تھا، ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ اسی دشمنی کی بناء پر اس پر حملہ کیا گیا تھا ،ولیم کئی مرتبہ جیل کی سزا کاٹ چکا ہے ابھی کچھ دنوں قبل ہی اس کی رہائی ہوئی تھی 

میسور عدالت کے احاطہ میں دھماکہ : چارافراد  زخمی 

میسور :2؍اگست (فکروخبر نیوز) کل میسور عدالت کے احاطہ میں ایک بم دھماکہ کی وجہ سے چارافراد کے زخمی ہونے کی واردات پیش آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،پولس ذرائع کے مطابق یہ بلاسٹ میسو ر عدالت کی عمارت کے پیچھے واقع بیت الخلاء میں پیش آیا ،دھماکہ کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے تھے، جس میں چار افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، سینئیر پولیس اہلکار وں نے پہنچ کرعلاقہ کی ناکہ بندی کی، بم اسکواڈ نے بھی اپنا کام شروع کیا ،ریاستی وزیر داخلہ جو اس وقت وزیر اعلی سدارامیا کے بیٹے کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے پہنچے ہوئے تھے انہوں نے اس جگہ کا دورہ کیا،فارنسک سائنس لیب کی ٹیم نے پہونچ کر جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے جانچ کے لئے دھماکہ خیز مادے کا نمونہ حاصل کیا ،دھماکہ کے پیچھے وجوہات کاابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا