English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کی پہلی ہاسپٹل ٹرین ’’ لائف لائن ایکسپریس ‘‘ پہنچی بھٹکل(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

16؍ جولائی 1991سے شروع ہونے والی یہ ٹرین اپنے پچیس سال مکمل کرلیے ہیں ، اب تک ملک میں تقریباً نوے ہزار کلومیٹر کا سفر طئے کرچکی ہے جس کے دوران قریب دس لاکھ افراداس کی سہولیات سے مفت فائدہ اٹھا چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ بھٹکل ریلوے اسٹیشن کو پورے ضلع کا سینٹر بنایا گیا ہے جہاں لائف لائن ایکسپریس یکم اگست سے 21؍ اگست تک رہے گی جس میں مختلف تاریخوں میں مختلف علاج کیے جائیں گے۔ لائف لائن ایکسپریس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق چیک اپ بھٹکل سرکاری اسپتال میں کیا جائے گا اور آپریشن کی ضرورت پڑے تو اس ٹرین میں مفت اس کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ یاد رہے اس ٹرین کو امپاکٹ انڈیا فاؤنڈیشن نے حکومتِ ہند کی مدد سے تیار کیا اور جنوبی کینرا کے تمام تر اخراجات امارات ایرلائن فاؤنڈیشن نے اپنے ذمہ لیے ہیں جس کی نگرانی حکومتِ کرناٹکا کررہی ہے۔
علاج کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے
آنکھوں کا معائنہ : معائنہ 02؍ اگست سے 03اگست سرجری 03؍ اگست سے 09؍ اگست 
ہڈیوں اور پولیو کا علاج چودہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے : 10 اگست سے 11 اگست تک سرجری 11 اگست سے 13 اگست 
ہونٹ سے جڑے امراض : معائنہ 10 اگست سے 11 اگست سرجری 11 اگست سے 13 اگست 
دانتوں کا علاج : معائنہ 08 اگست سے 14 اگست اس کی سرجری کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں 
مرگی کا علاج : 19 اگست سے 21 اگست اس کی سرجری کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ 
کان کی بیماری کا علاج : 14؍ اگست سے 16؍ اگست سرجری 15 اگست سے 21 اگست


 

اسکول پر اچانک دھاوا بولنے والے سری رام سینا کے تین کارکن گرفتار 

منگلور ؍ یکم اگست (فکروخبر نیوز) سنیچر کے روز سینٹ تھومس اسکول پر اردو اور عربی مضامین پڑھائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کرنے والے سری رام سینا کے کارکنان میں تین کارکنان کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت دنیش ، سنتوش اور نتن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق سنیچر کے روز سینٹ تھومس اسکول پر سری رام سینا کے قریب پچاس سے زائد کارکنا ن نے اسکول میں اردو اور عربی مضامین پڑھائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے اسکول پر دھاوا بولا اور انتظامیہ اور پرنسپال پر سوالات کی بوچھار کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اسکول میں طلباء کو زبردستی عربی اور اردو مضامین پڑھائے جاتے ہیں جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طالب علم کو زبردستی یہ مضامین نہیں پڑھائے جارہے ہیں بلکہ یہ مضامین صرف انہی طلباء کو پڑھائے جارہے ہیں جو اس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور معلوم ہونا چاہیے کہ اس بات کا فیصلہ پی ٹی اے کی اہم نشست میں کیا گیا تھا۔ 


جیل میں بند ملزم فیس بک پر آن لائن ؟؟

منگلور جیل انتظامیہ سوالات کے گھیرے میں 

منگلور یکم اگست (فکروخبرنیوز) بعض ذرائع سے فکروخبر کوملی اطلاعات کے مطابق ونایک بالگاکے قتل کے الزامات کا سامنا کررہا نریش شونی نامی شخص جو کہ منگلور جیل میں بند ہے آج فیس بک پر آن لائن نظر آیا۔ آج ددپہر قریب ساڑھے تین بجے مذکورہ شخص فیس بک پر آن لائن تھا جس پر سوال اٹھاتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ جیل کے حدودمیں انٹرنیٹ کے ذرائع کیسے پہنچے اورجیل میں قتل کے الزامات کا سامنا کررہا فیس بک سے کیسے فائدہ اٹھارہا ہے؟؟ بعض ذرائع نے ملزم کے فیس بک آن لائن کے اسکرین شوٹس کی تصویریں بھی شائع کرتے ہوئے کئی سوالات کھڑے کیے ہیں۔ کئی لوگوں نے یہ سوال کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو گھیرنے کی کوشش کی ہے کہ جیل کے حدود میں لگایا گیا موبائل جیمر کام نہیں کررہا ہے یا اس کو نکال دیا گیا ہے۔ شہر کے مشہور سماجی کارکن ونایک بالگا قتل کے مقدمات کا سامنا کررہا شخص آج فیس بک پر آن لائن ہے اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ جیل کے حدود میں جیمر نہیں ہے ۔ اس سے اس بات کا بھی یقین ہوتا ہے کہ جیل کے حدود میں لاگو کی گئی پابندیاں بھی اب نہیں رہیں یا اس سے یہ سمجھا جائے کہ روپئے اور اثر ورسوخ قانون پر بھاری پڑرہے ہیں ؟؟ دوسری جانب بعض لوگوں کا گمان ہے کہ ہوسکتا ہے کہ نریش شونی کا فیس بک اکاؤنٹ کوئی دوسرا چلارہا ہے اور وہ آن لائن ہونے کی وجہ سے کسی نے اسکرین شوٹ نکال کر میڈیا پر شےئر کردیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا