English   /   Kannada   /   Nawayathi

خدمتِ خلق ایک بہترین عمل : مولانا شکیل سکری ندوی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس کے علاوہ 216مریضوں میں سے 84افراد کو مفت عینک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی وقاضی جماعت المسلمین منکی مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے کہا کہ آنکھوں کی بیماری عام ہوتی جارہی ہے اور اس میدان میں خدمت کرنے والے قابلِ مبارکباد ہیں ۔ مولانا نے خدمتِ خلق کو بہترین عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندروز قبل مجھے کمٹہ میں منعقدہ آنکھوں کے مفت طبی کیمپ میں شرکت کا موقع ملا جہاں میں نے دیکھا کہ صبح سے شام تک سیکڑوں مریض آرہے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ آج یہاں یہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر منکی جماعت المسلمین کے نائب صدر جناب شاہ الحمید شیخ ، مسلم کنیرا خلیج کونسل کے صدر جناب ابومحمد مختصر ، ضلع پنچایت ممبر دیپک نائک اور دیگر ذمہ دار حضرات موجود تھے۔ ملحوظ رہے کہ منکی مسلم یوتھ فیڈریشن کے قیام کے دیڑھ سال کی قلیل مدت میں اس پلیٹ فارم سے اب تک تین مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ 


منگلور میں مزید ساٹھ سی سی وی ٹی وی کیمرہ نصب کیے جائیں گے : پولیس کمشنر 

منگلور یکم اگست (فکروخبرنیوز) منگلور اور آس پاس کے دلت لوگوں کے خلاف شرپسندوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو دیکھتے ہوئے آج منگلور پولیس کمشنر کے دفتر دلتوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کررہے منگلور کے پولیس کمشنر ایم چندرا شیکھر نے کہا کہ منگلور میں اب قریب 49سی سی ٹی وی کیمرے کام کررہے ہیں اور اب مزید ساٹھ سی سی ٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلتوں کے خلاف حالیہ حملوں کو دیکھتے ہوئے دلت طبقہ کے افراد بسنے والے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس موقع پر چند دلت طبقے کے ذمہ داروں نے کاروں کے کالے شیشوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جس پر جواب دیتے ہوئے پولیس کمشنر نے کہا کہ عنقریب اس سلسلہ میں عوامی بیداری لائی جائی گی اور اگلے ہفتہ کارروائی شروع کرتے ہوئے کالے شیشوں والی سواریوں کو راستوں پر دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ پولیس غیر قانونی طور پر گانجہ لے جارہے افراد کے خلاف سخت نوٹس لے رہی اور اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے عوام کو اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہ کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا