English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں داخلے شروع (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ جامعہ کے مکاتب میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی عصری مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں ، نیز جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد ، مکتب جامعہ چوک بازار، مکتب جامعہ نوائط کالونی اور مکتب جامعہ کارگیدے چاروں جگہ شعبۂ حفظ بھی قائم ہے ۔ 
لہٰذا آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے نونہالوں کو جامعہ اسلامیہ میں داخل کرکے اپنے حق میں آخرت کا سامان کریں ۔ فقط 
ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جیل میں دو گروپوں کے درمیاں جھڑپ ایک زخمی 
منگلور22؍جولائی (فکروخبر/ذرائع)بد امنی اور لڑائی جیسی واردات کاگذشتہ ایک سال پہلے تک ضلع اُترکنڑا کے منگلور قید خانے میں میں مشاہدہ کیا جارہا تھا لیکن ریسٹ انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی طرف سے اٹھائے گئے سخت ترین اقدامات کے بعد اس طرح کے حادثات نہ کے برابر ہوگئے تھے، مگر ایک لمبے وقفہ کے بعد اس طرح کی واردات ضلع کے ذیلی جیل میں پیش آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ ومنجور کا بیٹا جو کہ ان دنوں جیل میں ہے اس نے اپنے چیلوں کے ساتھ مل کر نرسمہامورتی پرحملہ کر دیا حملہ کی وجوہات کے بارے میں اس بات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص قیدیوں کو گانجہ اسمگلنگ کرائے جانے کی اطلاعات فراہم کر راہا تھا پولس ذرائع کے مطابق اسے وین لاک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے بارکے پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی گئی ہے


تمباکو سے بنی اشیاء ضبط

کاسرگوڈ 22جولائی(فکروخبر) Excise department کے افسران نے تمباکو سے بنی اشیاء کی7400 پیکٹ کاسرگوڈشہر میں ضبط کی ہے بتایا جارہا ہے کی تمباکو سے بنی یہ اشیاء منی لال چوہان( جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے) کی دکان پر رکھ کر غیر قانونی طور پرریٹیلر کو بیچی جا رہی تھی جس کی جملہ مالیت پچاس ہزار بتائی جا رہی ہے 


کنداپور کے جنگلات میں ملی انسانی ہڈیاں 

کنداپور:22؍جولائی (فکروخبر)دو پریمیوں کے لاش کی باقیات ملنے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق کچھ مہینوں پہلے ایک شادی شدہ عورت بابی اور ایک غیر شادی شدہ مرد کے گمشدہ ہونے کی رپو ر ٹ شنکرنا آرینا پولس تھانہ میں درج کی گئی تھی علاقہ والوں کی طرف سے ان کو تلاش کرنے کی ناکام کوشش کے بعد گزشتہ رات مروی کے جنگل میں ان کی ہڈیاں پائی گئی ہیں بتایا جا رہا ہے کہ جب گاؤں کے کچھ افراد جنگل میں کچھ پتوں کی تلاش میں تھے کہ انہیں درخت پر رسی لٹکی ہوئی ملی جس کے قریب کچھ انسانی ہڈیاں اور کپڑے اورکان کی بالیاں تھی جس کی بنیاد پر بتایا جارہا کہ ان میں سے ایک تو رمن اور دوسری بابی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا