English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالم اسلام

رجب طیب اردوان  کا سودی نظام کے خلاف جنگ کا اعلان

   استنبول: 18نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک سے سودی نظام کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔ ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت (آق) کے پارلیمانی گروپ سے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سود کی حمایت کرتے ہیں میں اُن کے ساتھ نہیں چل سکتا اور نہ کبھی چلوں گا۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’میں روزِ اول سے سودی نظام کے حامیوں اور اس راستے پر چلنے کا مخالف ہوں، جب تک اقتدار میں ہوں ایسے لوگوں اور سودی نظام کے خلاف اپنی جدوجہد

مزید پڑھئے

افغان حکام کا امریکا کو خط، اثاثوں کی بحالی کا کیا مطالبہ

  واشنگٹن: 18نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے ایک مراسلے میں امریکی قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ اگست میں کابل پر قبضے کے بعد ان کے ملک کے اثاثوں کو غیر منجمد کرنے میں مدد کریں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مراسلے میں طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کے انخلا سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان یہ درخواست اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کر رہے ہیں کہ ’مستقبل میں تعلقات کے دروازے کھلے رہیں،

مزید پڑھئے

افسوس ناک: خوشی کے لمحے اچانک غم میں تبدیل ، دیکھیے ایسا کیا ہوا؟

  مصر میں شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔18نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے جنوب کے ایک گاؤں میں 21 سالہ دلہن اسرا شابان شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئیں، دلہن نے اسپتال میں دلہے کے ہاتھوں میں دم توڑا۔ دلہن کی اچانک موت پر والد اور شادی میں شریک دیگر رشتے دار حیران رہ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے اختتام کے بعد دلہن نے تھکن، پیٹ اور سینے میں شدید درد کی شکایت کی

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 5 of 168  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا