English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں درجنوں خواتین کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

share with us


 

16نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)  طالبان نے شمالی افغانستان میں مبینہ طور پر درجنوں خواتین کو فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ملزم ان خواتین کو پیسوں کے عوض شادی کا جھانسا دے رہا تھا۔

طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ دام اللہ سیراج کا کہنا تھا کہ ملزم کو شمالی صوبے جوزجان میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم تاحال تفتیش کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس کیس میں مزید تفصیلات حاصل ہوں گی’۔

جوزجان میں ضلعی پولیس کے سربراہ محمد سردار مباریز کا کہنا تھا کہ ملزم ان غریب خواتین کو ہدف بناتا تھا جو اپنی حالت بہتر بنانے کے لیے پریشان رہتی تھیں۔

انہوں نے ملزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کو دولت مند آدمی سے شادی کا کہتے تھے اور انہیں لے کر مختلف صوبوں میں چلے جاتے ہیں اور وہاں ان کو فروخت کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے تقریباً 130 خواتین کو مبینہ طور پر اس طرح فروخت کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افغانستان میں جرائم، اقرباپروری اور کرپشن کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن رواں برس طالبان کی جانب سےحکومت سنبھالنے کے بعد بڑھتی ہوئی غربت سے لوگ پریشان ہیں۔

طالبان 15 اگست کو افغانستان کی حکومت حاصل کرنے کے بعد سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں میں ڈکیتیوں اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اس حوالے سے طالبان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ پاسپورٹ کے اراکین سمیت 60 افراد کو گرفتار کیا گیا جو پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے دستاویزات میں ہیرا پھیری کر رہے تھے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ کابل میں پاسپورٹ آفس عارضی طور پر بندکیا گیا تھا جس کا مقصد انتظامی معاملات بہتر کرنا تھا۔

 

 

Dawn News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا