English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی خبریں / کرناٹک

ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے خاتون اور نوزائیدہ بچے کی موت

جمعرات کی شام تک بھی وہ صحت مند تھی اور ڈاکٹروں نے یقین دلا یا تھا کہ نارمل ڈلیوری بھی ہوگی ۔ شام ساڑھے چھ بجے جب نرسوں نے حمل کے درد کا انجکشن لگایا تو اس کے کچھ ہی دیر بعد اس کی صحت بگڑنے لگی ۔ صحت جب مزید بگڑنے لگی تومنگلور کے فادر ملرس ہسپتال میں اس کو لانے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ عورت اور اس کے بچے کی موت واقع ہوئے آدھا گھنٹہ گذرگیا ہے ۔ اس پر مشتعل عورت کے شوہر نوین کمار نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف قانونی

مزید پڑھئے

گلبرگہ : سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت آٹھ افراد ہلاک

ان تمام افردا کا تعلق یادگیر شہر کے امبیڈکر علاقے سے ہے ۔ یہ لوگ بھاگمّا نامی مندر کا درشن کرکے گھر لوٹ رہے تھے ۔ حادثہ کی نوعیت بیان کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ آٹو رکشہ پٹرول بنک میں پٹرول بھروانے کے بعد اہم شاہراہ پر لوٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ آٹو رکشہ بے قابو ہوکر سامنے سے آرہی تیز رفتاربس سے ٹکراگیا ۔ آٹو رکشہ بس کے نیچے چلے جانے کی وجہ سے رکشہ پر سوار تمام مسافر کچل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے اعضاء راستے پر بکھر گئے ۔ مقامی باشندوں نے لاشوں کو اٹھاتے ہوئے سرکاری

مزید پڑھئے

دین کی دعوت دوسروں تک پہنچانا ہماری منصبی ذمہ داری ہے : سیدمحمدرابع حسنی ندوی

ابتداء میں ہم نے ہورڈنگس اور دیگر ذریعوں کا استعمال کیا۔ جسے اب بھی وقفہ وقفہ سے کررہے ہیں۔ لیکن گذشتہ دِنوں انٹرنیٹ کے ذریعہ سوشیل میڈیا میں ہم نے جو نفوذ اختیار کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ہم نے اس موثر ذریعہ کو استعمال کرتے ہوئے 2ماہ کی قلیل مدت میں تقریباً 20لاکھ افراد تک سیرت رسولؐپر کتاب ’فالومی‘ اور اسلام کے متعلق غلط فہمیوں پرازالہ کی کتاب پہنچادی ہیں اور یہ تعداد ہردِن بڑھ رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر جہاں ایک جانب انتہائی خبیث قسم کا اسلام دشمن مواد ہے وہیں اس کے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 333 of 498  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا