English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ سمندرمیں دو لاپتہ افراد میں سے ایک کی لاش بازیاب (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی جہاں سے قریب دوپہر دیڑھ بجے لاش مہلوک کے گھر عطار محلہ پہنچی ۔ آخری دیدارکے لیے گھر کے قریب ایک جم غفیر موجود تھا۔ ساڑھے تین بجے مسجد عبدالرحیم عطار محلہ میں نمازِ جنازہ کے بعد تدفین تینگن گنڈی قبرستان عمل میں آئی ۔ ملحوظ رہے کہ لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص ابوالحسن ابوالجی (29) کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ آج دوپہر دو سے تین مرتبہ لاش سمندر میں تیرتی دیکھی گئی لیکن سمندر میں زبردست طغیانی کی وجہ سے کوئی بھی لاش کے قریب نہیں جاسکا۔ جس کے بعد لاش نہیں دیکھی گئی ہے۔ تلاش ہنوز جاری ہے۔


ڈی وائی ایس پی کلپا نے بجرنگ دل کارکن کی وجہ سے خود کشی کرلی : جی پرمیشور

بنگلور 20؍ جولائی (فکروخبرنیوز) چکمنگلور ڈی وائی ایس پی کلپا ہندی باغ کی خودکشی کا ذمہ دار ایک بجرنگ دل کارکن کو ٹہراتے ہوئے ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ڈی وائی ایس پی کلپا ہندی باغ نے ایک بجرنگ دل کارکن کی وجہ سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ شہر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے پیچھے جتنے لوگ بھی ہوں گے سب کو بے نقاب کرتے ہوئے عوام کے سامنے لا یا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی موجودگی میں انہوں نے جی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خودکشی کو لے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن کلپا خودکشی معاملہ میں وہ خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی حامی جماعت بجرنگ دل کے ایک کارکن نے کلپا کوخودکشی کرنے پر مجبور کردیاتھا۔ حکومت تحقیقات مکمل ہونے کے انتظار میں ہے جس کے بعد خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 


ممبئی میں پیش آئے دوہرے سڑک حادثہ میں اڈپی کاایک شخص ہلاک 

سڑک حادثہ میں دو اور لوگوں کی موت 

اڈپی 20؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کل صبح ممبئی کے چمبور علاقے میں پیش آنے والے دوہرے سڑک حادثہ میں اڈپی کے عبدالحمید سمیت دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عبدالحمید کی کار بے قابو ہونے کی وجہ سے ماروتی سوفٹ ڈیزائر اور ایک ٹیکسی سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی جس کیوجہ سے مذکورہ شخص سخت زخمی ہوگیا اور موقعۂ واردات پر ہی آخری سانس لی۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹیکسی پر سوار دو افراد بھی اس حادثہ میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جبکہ سوفٹ ڈیزائر کار پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالحمید پچھلے کئی سالوں سے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ممبئی میں مقیم تھا اور ایک کمپنی چلایا کرتا تھا۔ تدفین اڈپی میں عمل آئی گی۔ 


منگلور : ڈی سی نے اولا اوراوبر ٹیکسی پر پابندی عائد کردی 

ضروری کاغذات جمع نہ کرائے جانے کی وجہ سے جمعرات سے اولا او ریوبر سرویس بند کرنے کا اعلان 

منگلور 20؍ جولائی (فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اے بی ابراہیم نے افسران کے ساتھ کی گئی ایک خصوصی نشست میں اولا اور اوبر ٹیکسیوں پر ضروری کاغذات جمع نہ کرائے جانے کی وجہ سے بند کیے جانے کا فیصلہ کیاہے ۔ آج ڈی سی دفتر میں مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ ایک خصوصی نشست میں انہوں نے کہا کہ اولا اور اوبر ٹیکسیوں کو اس سے پہلے ضروری کاغذات جمع کرانے کا حکم نامہ جاری کیا جاچکاہے لیکن ابھی تک ان کے ضروری کا غذات جمع نہ ہونے کی وجہ سے کل 21؍جولائی بروز جمعرات سے شہر میںیہ سرویس بند کردی جائے گی۔ جمعرات سے مذکورہ کمپنیوں کی ٹیکسیوں کے راستے پر نظر آنے پر انہوں نے ٹرافک اے سی پی تلک چندرا کو سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسیوں کو ضبط کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی سی نے شہر میں بڑھتی ٹرافک کے پیشِ نظربعض بس اڈوں کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔اس موقعپ پر اے ڈی سی کمار اور ایس پی بھوشان کے علاوہ دیگر افسران اور ذمہ داران موجود تھے۔


غربت کی زندگی گذاررہے عوام کواب حکومت ایک اور گیس سلینڈر مہیاکرائی گی : یوٹی قادر 

منگلور 20؍ جولائی (فکروخبرنیوز) وزیر اغذیہ یوٹی قادر نے کل یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی زندگی گذار رہے ریاست کے عوام کے لیے ہر سال ایک اور سلنڈر دینے کے سلسلہ میں ہمارا محکمہ حکومت کے ذمہ داروں سے گفت وشنید کررہا ہے۔ جن خاندانوں کو مٹی کے تیل کے بدلے ایل پی جی سلنڈر دیا جارہا ہے ان لوگوں میں دیہی علاقوں میں بسنے والے عوام کے لیے دو سولار لائٹ یا ایک اور سلنڈر دیا جائے گا جبکہ شہر میں بسنے والوں کے لیے ہر سال ایک اور ایل پی جی سلنڈر مہیاکرایا جائے گا۔ انہوں نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں بسنے والے عوام گیس ختم ہونے کی صورت میں مٹی کا تیل دئیے جانے کامطالبہ کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سہولیات ان ہی لوگوں کو دی جارہی ہے جو غربت وافلاس کی زندگی گذار رہے ہیں۔ قادر نے کہا کہ آئندہ ماہ کیبینیٹ کے سامنے اس کو پیش کرکے منظور ی حاصل کرنے کی تیاری کا کام چل رہاہے۔ 


ٹائرپھٹنے کی وجہ سے ہوا سڑک حادثہ ،کوئی جانی نقصان نہیں

منگلور20ْْْْْ/جولائی(فکروخبرنیوز)ییاڈی میں کار کا ٹائرپھٹ جانے کی وجہ سے ایک سڑک حادثہ پی شاایا ہے،یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب ایک عورت اپنے دو بیٹوں کے ساتھ اپنے شوہر کو لانے کے لئے ایرپورٹ جارہی تھی،راستہ میں اچانک کار کے ٹائرپھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بے قابو ہو گیااور کار سیدھا درخت سے جاٹکرائی،بتایا جاتاہے کہ تینوں محفوظ ہیں صرف معمولی چوٹیں آ ئی ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا