English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ میں ماہی گیر کشتی سخت سیلابی موجوں کی زد میں:کشتی الٹنے سے دو افراد لاپتہ

share with us

دیگر ساحل پر جارہی کشتیوں نے بعض کو بچایا اور بعض کسی طرح ساحل پر پہنچے لیکن ابوالحسن اور محمد حسن وہاں موجود ایک اور کشتی تک نہیں پہنچ پائے۔ کمٹہ سے ملی اطلاعات کے مطابق ایک دوسری کشتی پر سوار یاسین مامدو نامی نوجوان نے محمدحسن کو بچانے کے لیے اس کا ہاتھ جیسے ہی تھا ماتو ایک دیوہیکل موج دونوں کے درمیان حائل ہوگئی اور اس کے بعد محمد حسن کا پتہ نہیں چل پایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں علاقے کے عوام جمع ہوگئے اور کسی طرح ان کوبچانے کی تدبیریں کرنے لگے لیکن سمندر میں طغیانی کی وجہ سے وہ کسی بھی حال میں بذریعہ کشتی وہاں پہنچنے کی ہمت نہیں کرسکے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈوبی ہوئی کشتی اور اس میں موجود مچھلی شکار جال کنارے لگادئیے لیکن اس کے باوجود بھی ابوالحسن اور محمدحسن کا پتہ نہیں چل پایا۔ اطلاع پاکر کمٹہ تعلقہ کے تحصیلدار اور پولیس کے ذمہ داران بھی ونلی ساحل پر پہنچ کر تفصیلات اکٹھی کی ۔بتایا جارہاکہ رات ہونے کی وجہ سے لاپتہ ماہی گیروں کے تلاش کا عمل نہیں کیا جاسکتا لیکن پھر بھی ساحل پرکثیر تعداد میں موجود لوگ سمندر کی طغیانی کم ہونے کا انتظار کرر ہیں جس کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جانا ممکن ہے۔ ملحوظ رہے کہ آج صبح اڈپی کے ملپے کے قریب ایک کشتی سمندر میں الٹنے سے ایک ماہی گیر ہلاک ہونے کی اطلاعات فکروخبر کو موصول ہوئیں ہیں ۔ جس کی شناخت انایا (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ کشتی پر موجود دیگر نو افرار تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پچھلے دو روز سے سمندر میں طغیانی کی وجہ کشتیوں کا سمندر میں جانی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا