English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے قابو گیس ٹینکر دس فٹ کھائی میں گرگئی ،ڈرائیور کو معمولی چوٹیں(مزید ساحلی خبریں)

share with us


منگلور ڈی وائی ایس پی معاملہ میں اہلِ خانہ نے سی بی آئی جانچ کی مانگ کی

مڈی کیری 19؍ جولائی (فکروخبرنیوز) مشرقی منگلور کے ڈی وائی ایس پی خودکشی معاملہ میں ان کے اہلِ خانہ نے سی آئی ڈی اور عدالتی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی وائی ایس پی گنپتی کے والد نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی تحقیقات پورا سچ سامنے نہیں لاسکتا ہم نے سی آئی ڈی اور عدالتی تحقیقات کا اس معاملہ میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے۔ ذرائع کے مطابق کل سی آئی ڈی کی ایک ٹیم گنپتی کے گھر پہنچی اور اس کی بیوی پوانا اور اس کے بیٹے نیہال سے بیان لینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے سی آئی ڈی کو یہ کہتے ہوئے واپس لوٹا گیا کہ ہم اس معاملہ میں آپ سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ بتایا جارہا ہے کہ پوانا نے پہلے ہی تین صفحات پر مشتمل ایک جواب سی آئی ڈی کے سپرد کیا ہے جس میں اس نے کہا کہ وہ منگلور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تحقیقات کی اجازت نہیں دے گی۔ اس نے مزید کہا کہ وہ گیارہ دنوں کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ وہاں (مڈی کیری) پہنچنے والی ہیں۔ اس نے اس معاملہ کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاستی حکومت کے تعلق سے ایک خط لکھنے والی ہیں جس میں معاملہ کو سینٹرل ایجنسی کے سپرد کیے جانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ 


منگلور میں ریٹ فیور (بخار ) سے ایک شخص کی موت 

بچپے 19؍ جولائی (فکروخبرنیوز) وینلاک اسپتال میں ریٹ فیور(ایک قسم کا بخار) سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کی اطلاعات فکروخبر کو موصول ہوہیں ہیں۔مہلوک شخص کی شناخت بچپے گرام پنچایت کے ممبر ومن گوڈا (45)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچپے گرام پنچایت کے لیے بطور ممبر دوسری بار منتخب ہونے والے ومن گوڈا ریٹ بخار کی وجہ سے وینلاک اسپتال میں داخل کیے گئے تھے جہاں آج اس کی موت واقع ہوگئی۔ ومن گوڈا کی لاش بچپے گرام پنچایت میں عوام کے لیے رکھی گئی تھی جہاں علاقے کے عوام اور ضلع پنچایت ممبروں سمیت کئی پنچایت ممبران نے اس کا آخری دیدار کیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کے نائب صدر کستوری پانجا ، گرام پنچایت ممبران میں وسنتی ، روسی ماتھیس ،موڈ بدری کے بی جے پی صدر ایشور کتیل اور دیگر لوگ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا