English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : دیڑھ سال میں چوتھی مرتبہ ریٹائرڈ افسر کے گھر کو چوروں نے بنایا نشانہ (مزید ساحلی خبریں )

share with us

بتایا جارہا ہے کہ پی ناراین کا تعلق ریاستِ کیرلا کے پیانور علاقے سے ہے ۔ اس کے گھر بار بار چوری کی وارداتیں منظر عام پر آنے کی وجہ سے اس نے قیمتی اشیاء پیانور منتقل کردی تھیں۔ گھر میں سی سی ٹی کیمرہ بھی نصب ہے لیکن بعض تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ صحیح طرح سے کام نہیں کررہا ہے اور کل پیش آئی واردات اس میں ریکارڈ نہیں ہو پائی ہیں۔ منگلور دیہی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


اڈپی : کار سے پینتیس سالہ شخص کی مشکوک حالت میں لاش بازیاب

اڈپی 14؍ جولائی (فکروخبرنیوز) مشکوک حالت میں ایک پینتیس سالہ شخص کی لاش ایک کار سے ہری ایڈکا پولیس تھانہ حدوود کے اونی بیٹو علاقے میں بازیاب ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت شیخ محمد تسنیم (35) مقیم کیمانو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکوہ شخص کی لاش اہم شاہراہ سے تقریباً تین سو میٹر دوری پر کھڑی کی گئی ایک سیاہ رنگ کی ووکس ووگن پولو کار میں ملی ہے ۔ شبہ ہے کہ کسی نے قتل کرنے کے بعد لاش کار میں پھینک کر چلے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ لاش کے کسی حصہ پر کسی طرح کے خون اور زخم کے نشانات نہیں ہیں جس کی بنا پر پولس کو شبہ ہے کہ رات میں اسی جگہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد لاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فنگر پرنٹس ماہرین نے پہنچ کر فنگر پرنٹس حاصل کیے ۔ کار سے ایک ڈائری ، ایک بیگ ، ایک ہاکی اسٹک بھی ملی ہے ۔ ذائع کے مطابق محمد تسنیم منیپال میں مزدوری کیا کرتا تھا۔ ڈی وائی ایس پی کمار سوامی ، منیپال سرکل انسپکٹر ایس وی گریش ، برہماور سرکل انسپکٹر ارون کمار نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔


محمد نذیر منگلور سٹی کارپوریشن کے کمشنر منتخب 

منگلور 14؍ جولائی (فکروخبرنیوز) سابق منگلور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کمشنر کے محمد نذیر نے آج منگلور سٹی کارپوریشن کے کمشنر کا عہدہ سنبھالا۔ سیول انجینئرنگ ڈگری یافتہ محمد نذیر اس سے پہلے کئی ترقی کام کرچکے ہیں۔ اس سے قبل وہ جنوبی کنیرا کے ضلع پنچایت چیف پلاننگ آفیسر اور بنٹوال تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو افسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگلور کا شمار اسمارٹ سٹی کی فہرست میں کیا جارہا ہے اور اس کے لیے یہاں پر کئی اور ترقیاتی کام باقی ہیں جس پر کام کرنے کا جذبہ ہے۔ اس موقع پر کئی ایک اعلیٰ افسران کی جانب سے انہیں مبارکبادی بھی پیش کی گئی ۔ 


تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کاسرگوڈ 14؍جولائی (فکروخبرنیوز ) ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پویناچی پٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔میت کی شناخت کنڈکئی کے رہنے والے مدھوسودھن (۳۲)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،فکرو خبر کو ملی تفصیلات کے مطابق چار دوست کولورسے مندر کا درشن کرکے کاسرگوڈ لوٹ رہے تھے کہ اس بیچ راستہ میں آرام کی غرض سے رکے ،ڈرائیور کار سے نکل کر موبائیل فون پر بات چیت کرتے ہوے ہائی وے پر کھڑا تھا کہ تبھی ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر ماردی ،ٹکر اتنی سخت تھی کہ وہ کئی میٹر دور جا گرا ، اسے ہسپتال لے جانے کے دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔


ساحلی کرناٹک میں منشیات فروشی کا بازارگرم 

کیمنجے میں دواور گانجہ فروش گرفتار

پتور14؍جولائی(فکروخبرنیوز)ساحلی کرناٹک میں آئے دن منشیات فروشی کا بازار گرم دکھائی دے رہا ہے ،کل ضلع پتور کے گاؤں کیمنجے میں مکرمپاڈی کے دوگانجہ فروش کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے،گرفتارشدگان کی شناخت سؤنورکے ساکن محمد شاکر اورمکرمپاڈی کے ساکن تارا ناتھ کی حیثیت سے کی گئی ہے،پولیس نے ملزمین کے پاس سے17گرام سونا،دو موبائل سیٹ اور ۲۲۹۰ روپے ضبط کر لیا ہے،پتور شہر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیاگیا ہے،واضح رہے کہ دو دن قبل بھی منگلور میں تین اور اڈپی میں بھی ایک شخص کو منشیات فروختگی کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔


ڈی وائی ایس پی کلپا معامہ میں پروین کھانڈیا کے خلاف گونڈا ایکٹ لاگو 

کھانڈیا کے خلاف بیس معاملات درج ہیں : وزیر اعلیٰ سدارامیا 

بنگلور 14؍ جولائی (فکروخبرنیوز) چکمنگلور ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی ) کلپا کے خودکشی معاملہ میں نے ایک نیا موڑ اختیار کیا ہے۔ کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے قانون ساز اسمبلی کی ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ ڈی وائی ایس پی کلپا کے خودکشی معاملہ میں وشوا ہندو پریشد کے لیڈر پروین کھانڈیا مشتبہ ملزمین کی فہرست میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھانڈیا کے خلاف دیگر بتیس معاملات زیر سماعت ہیں اور حکومت اس کے خلاف گونڈا ایکٹ لاگو کرنے جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کلپا کی موت غیرفطری ہے اور کلپاکی موت کا موازانہ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خودکشی سے نہیں ہونا چاہیے او رحکومت اس معاملہ میں کسی کو بھی نہیں بخشے گی۔سی آئی ڈی اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کررہی ہے۔ جس کے خلاف بھی جرم ثابت ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مخالفین کلپا کی خودکشی پر معاوضہ دینے کی بات کہہ رہے ہیں ان کو معلوم ہوناچاہیے کہ خودکشی پر کسی کو بھی معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے لیکن ہم نے کلپا کی بیوی کو ایک ملازمت کا آفر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں کرناٹکا میں منگلور کے ڈی وائی ایس پی گنپتی اور چکمنگلور کے ڈی وائی ایس پی کلپا کی خودکشی کی وارداتوں کے بعد ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی اور ان کے حامی جماعتوں نے پرزور احتجاجات کرتے ہوئے کئی افسران اور وزیروں کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلہ میں دو دن قبل منگلور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہربھی چند تنظیموں نے پرزور احتجاج کرتے ہوئے دفتر کے حدود میں گھس آئے تھے اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کرتے ہوئے کئی سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔ اب وی ایچ پی لیڈر کے کلپا کے قتل معاملہ میں مشتبہ ملزم کے طور پر وی ایچ پی لیڈر پروین کھانڈیا کا نام سامنے آیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب بی جے پی اور اس کی حامی تنظیمیں آگے کس طرح کی سیاست کرتی ہیں ؟؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا