English   /   Kannada   /   Nawayathi

امسال بھٹکل و مضافات کے ایک ہزار چار سو بیس خاندانوں میں فطرہ تقسیم کیا گیا (مزید ساحلی خبریں )

share with us

مولانا نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمیں دینے والا بنایا ۔ یہ بھی ہوسکتا تھا کہ اللہ ہم کو لینے والا بناتا لیکن اگر دینے والوں میں ہمارے شمار ہونے کے باوجود اگر نہیں دیں گے تو اللہ ہم کو لینے والا بناکر ذلیل بھی کرسکتا ہے۔ مولانا نے فطرہ کمیٹی کے کام کو بہترین طورپر انجام دینے والے نوجوانوں کا خصوصی شکریہ ادا اورکہا کہ ان کی خدمات قابلِ تعریف ہیں لیکن ان سب کے باوجود ہمارے اس کام میں کوئی خامی ہوسکتی ہے اور فطرہ پہنچانے کے تعلق سے کوتاہی ہوسکتی ہے جس پر ہم اللہ سے توبہ کرتے ہیں اور مزید بہتر طریقے سے اس کام کو کرنے کی توفیق مانگتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا نے فطرہ کی تقسیم کی تفصیلات بھی سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ امسال ایک ہزار چار سو بیس خاندانوں میں فطرہ تقسیم کیا گیا ۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے فطرہ تقسیم کرنے والے نوجوانوں کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی۔ مولانا نے کہا کہ ہمارے نوجوان محدود وقت میں بہترین طریقے پر اس کام کو انجام دیتے ہیں او راس کے لیے عید کی رات قربان کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہمارے نوجوانوں نے فطرہ کمیٹی کے سرپرستی میں تقسیم کیا جانے والا فطرہ کی تقسیم میں پوری پوری رات قربان کردی ہے ۔ اب فطرہ کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے حلقہ وار تقسیم سے یہ کام بہت آسان ہوگیا ہے ۔ استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی کہا کہ ہمارا یہ فطرہ تقسیم کا کام صرف تقسیم کی حد تک نہ ہوں بلکہ اس کے ذریعہ ہم ان خاندانوں کو دین سے قریب کرنے کی کوشش کریں اور ان کو مساجد سے قریب کرتے ہوئے دین پر عمل کرنے کی ترغیب بھی دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی بچے اگر شبینہ مکاتب میں نہ آتے ہوں تو شبینہ مکاتب کے فوائد ان کے سامنے رکھ کر ان کے بچوں کو مکاتب میں پہنچانے کی فکر بھی کریں۔ اس موقع پر مولانا محمد ارشاد افریکہ ندوی اور اجلاس کی صدارت کررہے مولانا عبدالعلیم قاسمی ندوی ، اور بیرون ممالک میں مقیم بھٹکل جماعتوں کے کئی ذمہداران ک اپنے تأثرات کرتے ہوئے آراء مشورے سامنے رکھے۔دعائیہ کلمات کے ساتھ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 


ڈانس بار میں ہوئے حملہ اور دیگر معاملات میں مطلوب اہم ملزم پولیس حراست میں 

ملزم شیلیش کے خلاف غنڈہ ایکٹ لاگو کیا گیا 

منگلور 13؍ جولائی (فکروخبرنیوز) منگلور کے ایک مشہور ڈانس بار میں ہوئے حملہ معاملہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی معاملات میں پولیس کو مطلوب شلیش گونیگا عرف شیلو (25) کو حال ہی میں منگلور پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ شیلو پر دس سے زیادہ معاملات درج ہیں جس میں فسا بھڑکانے اور اقدامِ قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔ بندر گاہ پولیس کے انسپکٹر شانتا رام کی جانب سے پولیس کمشنر کو سونپی گئی رپورٹ میں ملزم کے خلاف عائد کے گئے سگین الزامات اور اس کے پرانے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف غنڈہ ایکٹ بھی لاگو کیا گیا ہے۔ ملزم شیلش کو کل بلاری جیل بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزم چھٹا شخص ہے جس کے خلاف امسال غنڈہ ایکٹ لاگوکیا گیا ہے۔ 


برقی تار کے جھٹکے کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک 

کنٹراکٹر کے خلاف شکایت درج 

کارکلا 13؍ جولائی (فکروخبرنیوز) نئی عمارت کو بجلی کنکشن دینے کے دوران کھمبے پر چڑھے الیکٹرک ملازم کی برقی تار کے جھٹکے سے فوت ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت سبرامنیا ڈونڈیا (55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل جب یہاں تعمیر شدہ نئی عمارت میں بجلی کنکشن دئیے جانے کے دوران بجلی کے کھمبے پر ہی یہ برقی تار کی زد میں آگیا اور نیچے گرکر اس کی موت واقع ہوگئی۔ بتایاجارہا ہے کہ اس کے سر پر گہری چوٹیں آنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کنٹراکٹر ارون کے خلاف شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا