English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی کا ضلع اترکنڑا کا دورہ ،  سرسی میں خطاب ، کہا : میرا ہر لمحہ آپ کے نام

share with us
modi in sirsi, sirsi, vishveshwar kageri, uttara kannada,

سرسی 28؍ اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) وزیر اعظم مودی اپنے انتخابی دورے پر آج اترکنڑا ضلع کے سرسی پہنچے جہاں انہوں نے ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ ویشویشور کاگیری ہیگڑے کے لیے پرچار کرنے آئے مودی نے ترقی یافتہ ہندوستان کی بات کرتے ہوئے کہ کہ ان کے دورِ حکومت میں ہندوستان نے ترقی کی ہے۔

اپنے حامیوں کے دوران اظہارِ ہمدردی جتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی مزے کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کنیرا میں این ڈی اے حکومت نے مکان، بجلی اور پانی جیسی اسکیموں پر کام کیا ہے۔ بی جے پی حکومت 'ترقی بھی، وراثت بھی' کے سلوگن پرعمل پیرا ہے۔ پی ایم مودی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے 500 سال جنگ لڑنی پڑی جبکہ اس کا فیصلہ ملک کی آزادی کے دوسرے ہی دن لیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ایسا کرنے کے لیے چھپن انچ کا سینہ درکار ہوتا ہے اور اس وقت ممکن ہے جب کہ آپ کے ووٹوں کی طاقت مل جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا