English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : دن دہاڑے نوجوان پر جان لیوا حملہ (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

اطلاعات کے مطابق رمضان میں مذکورہ حملہ آوروں کے ساتھ مختار نامی شخص نے کمال الدین کی دکان میں گھس کر اس کو زدوکوب کرتے ہوئے بارہ ہزار روپئے لوٹ لیے تھے جس پر کمال الدین نے الا ل پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا تھا۔پولیس نے درج شدہ شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مختار کو حراست میں لیا تھا جو ابھی جیل ہے ۔ اس بات سے ناراض اس کے تین دوست نثار ، عرفان اور جعفر بار بار کمال الدین پر پولیس تھانہ میں درج شدہ شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے لیکن کمال الدین کسی طرح اس کے لیے تیار نہیں ہوا۔ اس بات کو لے کر آج انہوں نے اس کی دکان میں گھستے ہوئے اس پر تیز ہتھیاروں اورشیشے کی بوتلوں کے ذریعہ جان لیوا حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق عرفان کے والد صدیق پر بھی الزام ہے کہ اس نے کمال الدین کو ایک مرتبہ بلاکر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں الال کا ڈان ہوں اور تم کچھ نہیں کرسکتے ۔ اگر تم نے پولیس تھانہ میں درج شدہ شکایت واپس نہیں لی تو دودن کے اندر تمہیں مار دیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ کمال الدین نے عرفان کے والد صدیق کے خلاف بھی زبانی شکایت کرتے ہوئے پولیس کو ان دھمکیوں سے باخبر کیا تھا ۔ یہ بھی کہا جارہاہے کہ آج حملہ کے بعد جب کمال الدین کو اسپتال میں داخل کیا گیا تو اس کی عیادت کے بہانے سے صدیق اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسپتال پہنچا ۔ جب مقامی لوگو ں نے اسے اسپتال میں دیکھا تو اس کو پکڑنے کے لیے دوڑلگائی اور قریب ایک کلومیٹر تک مسلسل دوڑلگانے کے بعد اس کو پکڑتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدیق پر الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کی مدد سے اسکول او رکالج کے طلباء کو گانجہ فروخت کیا کرتا ہے او راس معاملہ میں اس کا بیٹا عرفان پر سنگین الزامات ہیں۔ مذکورہ واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد الال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


اڈپی میں راجستھان کے پانچ بچوں کو بھیک مانگنے سے بچا لیا گیا

اڈپی:13؍جولائی(فکروخبرنیوز)چائلڈ پروٹیکشن سینٹر اور لیبر ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل ایک ٹیم نے گذشتہ روز اڈپی میں پانچ بچوں کو بھیک مانگنے سے بچا لئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ، فکروخبر کے مطابق یہ بچے اڈپی میں بس اسٹینڈ کے قریب اور مختلف جگہوں پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھے گئے تھے،حکام نے جب بچوں کو بھیک مانگنے سے روکا تو بچے سڑک پر لڑھکنے لگے اور رونا شروع کردیا ،پروجیکٹ ڈائریکٹر پربھاکر آچاریہ کے مطابق یہ بچے ریاست راجستھان سے تعلق رکھتے ہیں جن کوبعد میں دیکھ بھال کے لیے نٹور کے بچہ گھریعنی چلڈرن ہوم منتقل کیا گیا ہے ،اس موقع پرانیل ہلّی(چائلڈ پروٹیکشن سینٹر ،آفیسر ضلع اڈپی)، راما مورتی،پرسنا کمار(لیبر ڈیپارٹمنٹ آفیسران)وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا