English   /   Kannada   /   Nawayathi

اننت کمار کے زہر افشانی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے

share with us

مجلس کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ’’ مجلس اصلاح و تنظیم ضلع شمالی کینرا کے ایم پی مسٹر اننت کمار ہیگڈے کے اسلام مخالفت بیان کی کڑی مذمت کرتی ہے ، اننت کمار کا یہ بیان اسن کی نیچ ذہنیت اور مزاج کا حصہ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی طور پر اپنا قد بڑھانے کے لئے انہوں نے اسلام اور مسلمانو ں کو نشانہ بنایا ہے۔اسلام ایک پرا من مذہب ہے اور انسانیت کی فلاح وبہبود کا ضامن ہے، اس دین کو دنیا سے مٹانے کا خواب جو اننت کمار دیکھ رہے ہیں وہ شرمناک ہے اور یہ خواب قیامت تک پورا ہونے والا نہیں ہے، امن وامان اور بھائی چارہ کی فضاء کو خراب کرنے کیلئے دئے گئے اننت کمار کے اس بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ ہمارا احساس ہے کہ اننت کمار نے اپنی سیاسی گمنامی سے باہر نکلنے کے لئے ایسی سستی اور گھٹیا حرکت کی ہے تاکہ ضلع کی پر امن فضا کو بگاڑ کر ناجائز سیاسی فائدہ اُٹھایاجاسکے،
مجلس نے اخیر میں تمام امن پسند شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشتعال دلانے والے بیانات دینے والوں کی کھل کر مذمت کریں، اور پولس سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اننت کمار کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ورنہ عوام کی جانب سے سخت احتجاجی مظاہرے کے امکانات موجود رہیں گے۔ اس پریس کانفرنس میں مجلس اصلاح و تنظیم کے تمام عہدیدارن ، ذمہداران اور اراکین موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا