English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے طالبِ علم احمد عویمرآرمار کی شاندار کامیابی ، صحافت میں گریجویشن ، امیرِ قطر کے ہاتھوں دیا گیا میڈل

share with us
bhatkal, ahmed uwamir, armar, moulana fuzail nadwi, moulana faisal armar nadwi,

بھٹکل08؍ مئی 2024(فکروخبرنیوز) قطر یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت سے گریجویشن میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھٹکل سے تعلق رکھنے والے احمد عویمر ابن مولانا فضیل احمد آرمار ندوی کو امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ہاتھوں میڈل سے نوازا گیا۔

 آج صبح یونیورسٹی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں امیرِ کی موجودگی میں ممتاز طلبہ کے مابین میڈل تقسیم کیے گئے۔ احمد عویمر ان خوش نصیب طلبہ میں ہیں جنہوں نے امیرِ قطر کے ہاتھوں انعام حاصل کیا۔

واضح رہے کہ احمد عویمر کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ انہوں نے 2019 میں قطر یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت میں داخلہ لیا تھا اور چار سال تعلیم مکمل کرنے کے بعد امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔

فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے احمد عویمر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے 47 ویں بیچ کے کم وبیش آٹھ سو طلبہ نے گریجویشن مکمل کیا تھا جن میں سے پچاس ممتاز طلبہ میں وہ ہندوستان کے واحد طالب علم تھے جنہیں امیرِ قطر کے ہاتھوں میڈل سے نوازا گیا، امیرِ قطر نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی  ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے چھٹی جماعت تک ایم ایس انڈین اسکول میں تعلیم مکمل کی ، اس کے بعد قرانِ مجید حفظ کرکے بارہویں تک کی تعلیم المعہد الدینی میں مکمل کی اور اس کے بعد صحافت میں گریجویشن کے لیے قطر یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے احمد بن خلیفہ یونیورسٹی میں وہ ماسٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  

خیال رہے کہ احمد عویمر کے والد مولانا فضیل احمد ندوی بھٹکل کے ایک معروف عالمِ دین ہیں جو گذشتہ کئی دہائیوں سے قطر میں امامت وخطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

فکروخبر احمد عویمر کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا