English   /   Kannada   /   Nawayathi

پریس رپورٹر پر حملہ کرنے والے پانچ ملزمین پولس حراست میں (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس موقع پر صحافیوں سے مخاطب ہوکر تھرنات کاپیکاڈ نے کہا کہ علاقے میں گانجہ فروشوں کی بھرمار ہوتی جارہی ہے، آصف صحافتی ذمہداریاں نبھاتے ہوئے اس کو منظر عام پرلانے کی کوشش کی تھی مگر چار افراد کے ایک گروہ نے اس پر حملہ کرکے مزید واضح کردیا کہ یہ گروہ کتنا مضبوط ہوتاجارہاہے ، اس موقع پر سینئر صحافی ہریش رائے نے کہا کہ اس معاملے میں پولس ملزمین کا ساتھ دیتی نظر آرہی ہے جو قابلِ قبول نہیں ، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے بصورتِ دیگر احتجاج زور پکڑتا چلا جائے گا۔ اس موقع پر ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا ہے۔ 


بیلتنگڈی : پیٹر مرڈرکیس میں تین گرفتار

بیتنگڈی 29فروری (فکروخبرنیوز ) پیٹر نامی نوجوان جو مشتعل ہجوم کے حملے سے کچھ دن قبل ہلاک ہوا تھا ، اس کے قتل کے الزام میں پولس نے چھان بین کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتارکیا ہے ، جن کی شناخت ایم اے تھومس، ساجو تھومس، اور انتھونی ایم جے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، تینوں بالترتیب تھوتھاڈی، اور نیریا نامی علاقوں کے مقیم ہیں، پولس اس سلسلہ میں مزید ملزمین کی بھی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ، ملحوظ رہے کہ یہ قتل کی واردات 15فروری کی شام کو پیش آئی تھی ، بتایاجارہاہے کہ اراضی معاملے کو لے کر ہوئے جھڑپ میں کچھ لوگ اس پر جان لیوا حملہ کردیا تھا، مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


بھابی کا قتل : دیور اور دیوارانی گرفتار 

کنداپور 29فروری (فکروخبرنیوز ) گھر میں جھگڑے کے دور ان دیور اور دیوارانی کی جانب سے پیٹ پر لات مارنے ک وجہ سے ایک خاتون کے سخت زخمی ہونے کی واردات کل یہاں گنگولی میں پیش آئی تھی ، نازک حالت میں خاتون کو اسپتال داخل کیا گیاتھا مگر وہ ہلاک ہوگئی ،۔ خاتون کی شناخت جیوتی کھاروی (26) جو وجئے کھاروی نامی شخص کی بیو ی ہے ، کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، ملزمین جو کہ مہلوک خاتون کے دیور اور دیورانی ہے ، ان کی شناخت گروراگھویندرا (26)اور اس کی بیوی دویو(19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، جیوتی کا شوہر وجئے ماہی گیری کے لئے گھر سے باہر تھا اس دوران اراضی معاملے کو لے کر لفظی جھڑپ ہوئی تھی اس دوران یہ حادثہ پیش آیا، معاملہ درج کرلیا گیا ہے ، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا