English   /   Kannada   /   Nawayathi

الکوثر گرلز کالج کے سالانہ جلسہ کا خوبصورت انعقاد

share with us

اس طرح خواتین کو مختلف ملی اسکولوں کے طلبہ کو ایک سٹیج پر دیکھنے کا موقع ملا اور ننھے طلبہ و طالبات کو خوب داد و تحسین سے نوازا گیا ، تمام اسکولوں کے پروگرام بہت ہی دلکش رہے ، خصوصاً علی پبلک اسکول اور نونہال اسکول اور انجمن اسکول کے کلچرل پروگرام زیادہ پسند کئے گئے ، تمام شریک طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ دوسرے سیشن کا آغاز 3بجے افراح حبیبہ کی تلاوت سے ہوا ، پھر الکوثر کالج کی طالبات نے تقاریر حمد و نعت اور مکاملہ کے ذریعہ سامعات کا دل موہ لیا ، اس سیشن میں خطیب قوم مولانا عبدالباری ؒ کی حیات و خدمات پر مقالے پیش کئے گئے ، جس میں الکوثر گرلز کالج کے ساتھ ساتھ انجمن ویمن کالج اور جامعۃ الصالحات کی طالبات نے بہترین مقالوں کے ذریعہ حضرت مولانا عبدالباری ؒ کی سیرت و خدمات کا اچھا خاکہ پیش کیا ، اس دوران مجمع پر ایک عجیب سا سکوت طاری رہا ، تمام ہی مقالہ نگاروں نے خواتین کی اصلاح و تربیت کے تعلق سے مولانا کی بے لوث خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے مولانا کی نصائح کو اپنانے کی ترغیب دی ۔ اللہم اغفرلہ وارحمہ تمام مذکورہ طالبات کو مومنٹو پیش کیا گیا ۔ اس اجلاس کی اہم کڑی کے طور پر طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے ۔ الکوثر کی پہلی دو حافظات کو گولڈ میڈل دیا گیا (۱) افراح بنت عبدالمجید حبیبہ (۲) افراء بنت ابوبکر مختصر 

ڈپلوما ان اسلامک اسٹڈیز میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبات 
گولڈ میڈل (۱) فوزین بنت حسین صاحب (۲) رویدا خانم بنت فیض احمد 
سلور میڈل (۱) فاطمہ شہلا بنت نسیم الغنی خطیب (۲) بثینہ بنت فیض احمد خان 
میرٹ پرائز ام سلمیٰ بنت خواجہ شیخ 
شریک اجلاس خواتین کے لئے کوئز رکھا گیا تھا ، جس میں خواتین نے جوش و خروش سے حصہ لیا ، اور جواب دینے والی خواتین میں انعامات تقسیم ہوئے ، علاوہ ازیں 5 خواتین کو لکی ڈرا کے ذریعہ پرکشش انعامات دئیے گئے ۔ 
اس پروگرام کی ایک اور خصوصیت یہ رہی کہ اس میں نادار و غریب افراد تک پہنچانے کے لئے کپڑے جمع کئے گئے اور مختلف پکوان کے نمونوں کو جسے کالج کی طالبات ، معلّمات اور حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند نے اپنے خرچہ سے تیار کیا تھا ، جلسہ میں فروخت کیا گیا ، اور اس سے حاصل شدہ رقم تقریباً30000ہزار روپیہ خدمتِ خلق کے کاموں کے لئے مختص کی گئی ۔ 
مہمانوں میں سے محترمہ روشن آپا نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علم حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے اور یہ کہ آپ اپنے اخلاق اور اعمال کے ذریعہ دینِ اسلام کا نمونہ بن کر زندگی گزاریں ۔ 
اجلاس میں بعض خواتین نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے الکوثر کی تعلیمی جد و جہد کی ستائش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ الکوثر میں ڈپلوما ان اسلامک اسٹڈیز اور شعبۂ حفظ کے علاوہ گریجویٹ طالبات کے لئے تفسیر کا خصوصی کلاس بھی ہے ، اور ابھی بعض خواتین کی خواہش پر ان کی سہولت کا لحاظ رکھتے ہوئے تفسیر اور قرآنی عربک کی تعلیم کے لئے روزانہ صرف ایک گھنٹہ کی کلاس لی جاتی ہے ، جس سے کئی خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔ جلسہ کی نظامت مسیرہ صاحبہ اور امیمہ دامدا صاحبہ نے بحسن و خوبی انجام دیا ۔ مغرب کی اذان پر دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔ 

رپورٹ 
سکریٹری الکوثر گرلز کالج بورڈ 
ادارہ تربیت اخوان 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا