English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھٹی جماعت کے طالبِ علم عبدالقادر عودہ کی تین سال میں حفظ قرآن کی تکمیل (مزید ساحلی خبریں )

share with us

مذکورہ اسکول سے ایک دو طالبات حافظ ہوئی ہیں مگر طلبہ میں عبدالقادر پہلا طالبِ علم ہے جس نے حفظ قرآن مکمل کی، ماسٹر عبدالعلیم نے اسکو خوش نصیبی بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیااور اہلِ خاندان کی جانب سے نھنے طالبِ علم کو مبارکبادی پیش کی ہے ، اس موقع پر ادارہ فکروخبر بھی عبدالقادر عودہ کو ڈھیروں ساری مبارکبادیاں پیش کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ وہ اسی طرح تعلیم میں اپنے اگلے مراحل طئے کرتے رہیں گے۔


مڈی کیری اہم شاہراہ پر لاری نے کار کو کچل دیا: ایک جاں بحق، تین زخمی 

منگلور 24فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں مڈی کیری کے تلت منے نامی علاقے کے اہم شاہراہ پر ایک تیز رفتار لاری کار سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے اور دیگر تین دوستوں کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق یہ آج صبح پیش آیا ہے ، اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شفیق (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو منگلور کے فرنگی پیٹ کا مقیم ہے۔ دیگر زخمی نوجوانوں کی شناخت سمیر، نوفل، اور اشفان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو یہاں کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں،بتایاجارہاہے کہ لوگ آئی ٹیونٹی کار میں مڈی کیری کی جانب جارہے تھے کہ ،مڈی کیری کی جانب سے آرہی ایک تیز رفتار لاری موڑ کے پاس کار سے ٹکراگئی ۔ جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مڈیکیری پولس معاملہ درج کرچکی ہے ۔


کنداپور:کیمیکل گودام میں آگ حادثہ:لاکھوں کا نقصان 

کنداپور :24فروری (فکروخبرنیوز ) تعلقہ کے کوٹیشور انڈرسٹریل علاقے میں موجود ایک کیمیکل گودام میں اچانک آگ حادثہ پیش آنے کی وجہ سے لاکھوں روپئے مالیت کی اشیاء جل کر راکھ ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق گودام میں’’ پرکشن پاؤڈر ‘‘کے تھیلے رکھے ہوئے تھے جو آگ کی زد میں آنے کی وجہ سے پورا گودام آگ کی زد میں آگیا۔ یہ حادثہ آج دوپہر میں پیش آیا۔ بتایاجارہاہے کہ یگنیش بھٹ نامی شخص اس گودام کا مالک ہے، یہاں پر سواریوں کے بریک لائینر کے لئے استعمال میں آنے والا پاؤڈر پرکشن پاؤڈر تیارکیا جاتا تھا اور اسی کے تھیلے یہاں پر رکھے گئے تھے، آگ حادثے کی وجہ سے لگ بھگ تیس لا کھ روپیوں کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے ، بتایاجارہاہے کہ آگ حادثہ اور بجلی جھٹکے وغیرہ سے بچنے کے لئے اس گودام کے لئے الیکٹرک سپلائی بھی نہیں لی گئی تھی۔ آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے البتہ فائر بریگیڈی کا عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔ جبکہ آس پڑوس میں واقع مقامی لوگ آگ پھیلنے کے خدشے سے دہشت زدہ تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا