English   /   Kannada   /   Nawayathi

دس سال بعد بھٹکل تعلقہ پنچایت پر کانگریس کا قبضہ

share with us

جبکہ ماولی کے پہلی سیٹ پر جے ڈی ایس کے اُمید وار محسن جکا نے جیت درج کی۔ اسی طرح اُترکنڑا ضلع کے پنچایت انتخابات میں کانگریس نے تین سیٹیں اپنے نام کرلی جب کہ ایک سیٹ بی جے پی کے کھاتے میں چلی گئی ۔ بیلکے سے البرٹ دیکوسٹا ،ماولی سے سندھو بھاسکر موگیر اور ہیبلے سے شری موگیر کانگریس اُمیدوار تھے جب کے شرالی ضلع پنچایت میں بی جے پی کی امیدوار ناگما ماستی گونڈا قریب چھ سو ووٹ سے جیت درج کی ۔بھٹکل گروسدیندرا کالج میں آج صبح ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا تھا دوپہر سے پہلے ہی گنتی مکمل کرلی گئی تھی ، تعلقہ اور ضلع پنچایت میں کانگریس کی جیت پر خوب جشن منایاجارہاہے ۔ حالیہ ضلع و تعلقہ پنچایت کے نتائج اگلے آنے والے اسمبلی انتخابات میں اثر انداز ہونے کی بات سیاسی تبصرہ نگاروں نے کہا ہے ، ادھر بھٹکل کے ہر دلعزیز رکن اسمبلی مانے جانے والے منکال وائیدیا ان نتائج سے خوش نظر آرہے ہیں کیوں کہ انہی کی اغوائی میں یہ انتخابات لڑے گئے تھے۔ پوری ریاست میں بھی کانگریس پہلی پوزیشن پر ہے ،ریاست کے جملہ نتائج پر غور کریں تو اس بار تعلقہ پنچایت میں آزاد اُمیدوار جنہوں نے جیت درج کیا ہے ان کی تعداد جے ڈی ایس پارٹی سے بھی زیادہ ہے ، یعنی جملہ 41ووٹ حاصل کئے ہیںِ جب کہ جے ڈایس کو صرف اکیس سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا، وہیں کانگریس کو 58اور بی جے پی کو 55سیٹیں حاصل ہوئی ،اس صورت میں کانگریس بی جے پی سے صرف تین سیٹوں سے آگے رہی ، وہیں ضلع پنچایت میں بھی کانگریس پارٹی بی جے پی پارٹی سے صرف تین ووٹ زیادہ حاصل کرپائی یعنی جملہ 30اضلاع میں کانگریس کو دس، بی جے پی کو سات اور جے ڈی ایس کو دو تو آزاداُمیدواروں کو گیارہ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نتائج ریاستی سیاست میں کیا ہلچل پیدا کرتی ہیں۔ 

تجزیہ : بھٹکل تعلقہ پنچایت کے حدود میں آنے والے اکثرعلاقوں کے باشندگان کو بنیادی سہولیات نہ ہونے کی شکایت رہتی ہے ، اس بار عوام نے کانگریس پر اعتمادظاہر کرتے ہوئے اس کو اکثریت میں لایا تو سوال یہ ہے کہ کیا کانگریس اُن علاقوں پر توجہ دے گی جہاں بنیادی سہولیات نہیں، پانی کی قلت کی شکایت کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کو جوڑنے والے راستے پکے نہ ہونےکی وجہ سے برسات کے دنوں میں عوام کو تکالیف کی شکایت رہتی ہے،اور اکثر اسٹریٹ لائٹ ہوکر بھی نہ ہونے کے برابر ہے، مگر عوام پر اُمید ہیں کہ رکن اسمبلی منکال وائیدیا کی قیادت میں جیت حاصل کرنے والے اُمیدوار اپنے اپنے حلقوں پر توجہ دیں گے، عوام کو انتظار رہے گا اُن وعدوں کی وفائی کا جس کا بھروسہ دلایا گیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا