English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرور :ریل کے پٹر ی پار کرتے ہوئے راہگیر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق(مزید ساحلی خبریں )

share with us


گنگولی :مچھلی شکار کے دوران ماہی گیر سمندر میں ڈوب کر ہلاک 

گنگولی :23فروری (فکروخبرنیوز ) مچھلی شکار کے دوران ایک ماہی کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات گنگولی سمندر میں پیش آئی ہے ۔ماہی گیر کی لاش تلاش کے بعد سمندر سے نکال لی گئی ہے ، مہلوک ماہی گیر کی شناخت جوگی کندر (45) مقیم ہنگرکٹے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


این آئی ٹی کا طالب علم ملپے بیچ میں ڈوب کرہلاک 

اُڈپی 23فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں ملپے ساحل سمندر پر ایک طالبِ علم سیروتفریح کے دوران ،درمیان سمندر ایک چٹان پر چڑھ کر فوٹو کھنچوانے کے لئے کھڑا تھا کہ اچانک لہروں کی زدمیں آکر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ،ا طلاع کے مطابق یہ حادثہ کل پیش آیا ہے۔ مہلوک طالب علم جس کی شناخت پرساد بابو (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے وہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کرناٹکا، سرتکل کا طالب علم تھا، یہ دوستوں کے ساتھ ایک چٹان پر چڑھ کر فوٹو کھنچوانے کی کوشش کررہاتھا کہ اچانک ایک اونچی لہر کی شدت سے وہ سمندر میں گر گیا، باہر نکلنے کی کوشش کے باوجود وہ سمندر میں کھنچاؤ ہونے کی وجہ سے نکل نہ سکا، ریسکیو ٹیم فوری امداد کو آئی مگر قریب تین بجے وہ اس کی لاش لے کر باہر آئے، پولس معاملہ درج کرچکی ہے ۔ 


بی جے پی ممبر پر جان لیوا حملہ 

سرتکل 23فروری (فکروخبرنیوز )کچھ شدت پسند لوگوں کے ایک گروہ کی جانب سے بائیک پر جارہے ایک بی جے پی کارکن پر جان لیوا حملہ کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے، اطلاع کے مطابق یہ واردات کل جوکٹے نامی علاقے میں پیش آیا ،زخمی کارکن کی شناخت پرکاش پوجاری (36) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس پر تیز دھار ہتھیار سے وار کئے گئے ہیں، سڑک کنارے خون میں لت پت بے ہوش پڑے پجاری کو دیکھ کر عوام نے پولس کو اطلاع کی، ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے اور نہ ہی وجہ سامنے آئی ہے۔ پجاری ایک نجی اسپتال میں زیرِعلاج ہے ، جب کہ سرتکل پولس معاملہ درج کرکے چھان بین کررہی ہے ۔ 


ٹرانسفارمر میں بجلی ٹھیک کرتے ہوئے بجلی جھٹکا:ملازم گرکر سخت زخمی 

منگلور 23فروری (فکروخبرنیوز ) ایک کیبل آپریٹر یہاں کے ایک الیکٹرک ٹرانسفار ٹھیک کرنے کے غرض سے بجلی کھمبے پر چڑھ کر درستگی کا عمل انجام دے رہا تھا کہ اس بیچ بجلی کے سخت جھٹکے سے زمین پر گر سخت زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ اس کی شناخت نشانت (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، بتایاجارہاہے سر پر گہرے چوٹ آنے سے حالت نازک بنی ہے ، پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا