English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول ،علی میاں اکیڈمی اور فکروخبرکے زیرِ اہتمام تعزیتی اجلاس

share with us

وہ فکروخبر کے بانی و صد رتھے، مولانا کا خواب تھا کہ فکروخبر کی ایک عمارت ہو۔ انشاء اللہ عنقریب اراضی کے خریدو فروخت کے بعد عمارت تعمیر ہوگی اور اس کا نام مولانا عبدالباری علیہ الرحمۃ سے منسوب کیا جائے گا، اس موقع پر علی میاں اکیڈمی کے لئے مولانا کی قربانیوں اور ان کے جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامیات کے نصاب میں مولانا نے کڑی محنت کی تھی اس کو عام کرنے میں اور ہر قسم سے وہ بذاتِ خود شریک ہوتے اور اسلامیات ا متحانات میں شریک ہونے کی طلبہ کی تعداد حالیہ علالت کے دوران کہا تو کئی بار خوشی کا اظہار کیا، اسی طرح مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب نے علی پبلک اسکول کے لئے مولانا کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے ماحول میں ایک مدرسہ کے مدرس کو اسکولی میدان میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا، ہر طرح سے مخالفتیں ہورہی تھی اپنے کہلانے والوں نے خوب چاہا کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکیں حتی کہ قوم کے افراد کی یہ حرکت دیکھ کر میں یہ فیصلہ لے لیا تھاکہ شہر سے ہجرت کرجاؤں مگر اُس وقت مولانا عبدالباری علیہ الرحمہ نے کہا تھا کہ مایوس نہ ہوں، تم یہ کام دنیا کے لئے کررہے ہو یا اللہ کے لئے؟ اللہ کے لئے کررہے ہو تو آگے بڑھو میں تمہارے ساتھ ہوں، پھر مولانا نے ڈٹ کر مخالفتوں کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ ساتھ دیتے رہے حتی کہ علی پبلک اسکول کے لئے درکار کئی اراضی کی خریدو فروخت مولاناکے ہی ہاتھوں ہوئی ،ابھی جو مسجد علی پبلک اسکول کے احاطے میں تعمیر ہوگی اس کو مولانا مرحوم کے نام منسوب کیا جائے گا ، اور مولانا مرحوم سے لوگوں کی محبت پر قربان جانے کو من کرتا ہے کہ میں نے جیسے ہی اطلاع کی کہ مولانا کے نام سے مسجد موسو م ہوگی تو کئی اہلِ خیر حضرات نے اپنے اپنے حصے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر مولاناعبدالباری ندوی کے فرزند مولانا عبدالاحد ندوی نے مولانا مرحوم کے کئی خصوصیات کو بیان کیا جس میں شکر ،صبر اور تہجد کی پابندی حتی کے سفر میں بھی تہجد کی پابندی کا تذکرہ بالخصوص کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی شاعر سنہری محمد الیاس آفاق صاحب نے اپنی جانب سے ترتیب شدہ مرثیہ پڑھ کر سنایا جس کو عوام نے خوب سراہا۔ اخیر میں حضرت الاستاد مولانا ایوب ندوی دامت برکاتہم کی دعائیہ کلمات پر جلسہ اختتا م کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا