English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب انہیں ڈھونڈچراغ رخِ زیبا لے کر

share with us

رہ رہ کے یاد آتے ہیں استاد محترم ۔۔۔۔ آپ کا فکر انگیز خطاب، آپ کا پرسوز درسِ حدیث، آپ کا پرُفکر اہتمام،سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صفت، وقت کی پابندی، طلبہ سے پندو نصائح، عوام و خواص سے ملنساری، قناعت پسندی اور کفایت شعاری، خودداری اور خود اعتمادی، ہمدردی اور محبت، الغرض آپ کی تمام تر خوبیاں گویا نگاہوں کے سامنے ہیں، ہر گلے رارنگ و بوئے دیگر است۔حالات کے پیچ و خم اور مدرسہ کے زیر و بم میں حضرت مولانا کے مشورے مشعلِ راہ ثابت ہوتے اور ڈگمگاتے قدم ثابت قدم ہوجاتے، اس عظیم سانحۂ ارتحال پرہم جمیع اساتذہ و طلبہ اپنے رنج و الم اور حزن و ملال کا اظہار کرتے ہیں، اور دلِ ناشاد کو تسلی دیتے ہیں کہ بظاہر استاد محترم کا جسدِ خاکی ہم میں مفقود ہے لیکن آپ کی ناصحانہ گفتار اور آپ کی عالمانہ رفتار ہم میں موجو دہے، گویا آپ ؒ اس شعر کے مکمل مصداق ہیں
جاتے جاتے چھوڑ جاؤ اپنی یادوں کے نقوش
آنے والے قافلوں کے رہنما بن کر چلو
حضرت مولانا کی نمازِ جنازہ میں لوگوں کا اس قدر دیوانہ وار، پروانہ وار ہجوم،کہ شہر کی سب سے وسیع تر جامع مسجد کی قلت جگہ کی شکایت اور بعد وفات تعزیتی خطوط اور مراسلات کا سلسلہ بارش کے قطروں سے زیادہ تیز آنا یہ عنداللہ اور عندالناس قابلیت وقبولیت ، صلاحیت و صالحیت کی بین دلیل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا