English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل کی جانب سے تعزیت نامہ

share with us

آپ کی حیثیت مرجعِ خلائق کی سی تھی، زندگی میں بھی آپ کی طرف رجوع عام اور زندگی سے رخصت ہوجانے کے بعد بھی مولانا کی میت کو دیکھنے ،ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے لوگوں کا ٹوٹ پڑنا اس کا واضح اور بین ثبوت ہے، مولانا متقی و پرہیزگار، بے انتہا ملنسار، متواضع اور خلوص و للہیت کے پیکر تھے۔ مولانا کو تمام دینی اداروں سے بے انتہا محبت تھی بالخصوص مدرسہ ھذا اور اس کے ذمہ داران و اساتذہ کرام سے خاصا لگاؤ تھا، علیل ہونے کے باوجود مدرسہ کے حالات پوچھتے رہتے تھے۔ 
اس موقع پر ہم خود بھی غمزدہ ہیں اور آپ کے اہلِ خانہ ، خویش و اقارب اور آپ کے تمام چاہنے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ، ان کے حسنات کو قبول فرمائے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ، اعلیٰ علین میں جگہ عطا فرمائے۔ بالعموم ملت اسلامیہ اور بالخصوص مسلمانانِ بھٹکل و اطرافِ بھٹکل کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین والسلام

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا