English   /   Kannada   /   Nawayathi

رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب رابطہ تعلیمی ایوارڈ تقریب کا انعقاد

share with us

وہ آج دوپہر رابطہ سوسائٹی کی جانب سے تنظیم صد سالہ جشن کے لیے سجائے گئے خوبصورت پنڈال میں منعقدہ رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ موصوف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ صرف طالب علم کو نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں کو بھی اسی تصور کو اپنے ذہن میں بٹھاکر اپنے نونہالوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھائیں کہ تعلیم کا حصول ایک عبادت ہے ۔ جناب موسیٰ رضا نے ٹیلی کیمونیکیشن کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی ٹیلی کیمونیکیشن اور آئی ٹی سیکٹرس کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں میں ہمارے طلباء کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ہمارے طلباء نے یہ کوشش کریں کہ اس میدان میں ہم آگے بڑھنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی کیمونیکیشن اور آئی ٹی سیکٹرس کو حکومت فروغ دی رہی ہے۔ اس سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے اور یہ جاننا چاہیے کہ حکومت ہمیں اور کیا کیا فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کررہی ہے ۔ جلسہ کی صدارت کررہے جناب ایس ایم خلیل الرحمن نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر مسلمان اپنا بہت سارا وقت گذاررہے ہیں۔ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانے کی حد تک ہی اس کو استعمال کرنا چاہیے ۔ اس پر وقت گذارنے کے بجائے ہمیں اپنا وقت کارآمد بناناچاہیے۔ اس پروگرام میں ایس ایل سی پی یوسی ، گرائجویشن ، خلیجی ممالک میں مقیم بھٹکلی طلباء کے علاوہ اندرونِ ہند میں ایس ایل سی میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کے درمیان رابطہ ایوارڈ تقسیم کیے گئے ۔

جن طلباء وطالبات نے رابطہ ایوارڈ حاصل کیے ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔
ایس ایل سی (بھٹکل ) ماریہ سمران سید سلیم پیر زادے 
ارفہ تفہیم امجد حسین کاڈلی 
طوبیٰ تنعیم محمد شکیل احمد 
پی یوسی سال دوم (بھٹکل ) 
سائنس میں سماح سید ناصر برماور
کامرس میں نفیسہ نشوہ محمد جعفر 
آرٹس میں نفیلہ محمد ناظم رکن الدین 
گرائجویشن (بھٹکل)
بی ایس سی میں حسنا فردوس محمد سلیم سعدا 
بی کام میں معتصم محی الدین سیابو ایف اے 
بی اے رابعہ وافیہ محمد غوث چامنڈی 
جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں عبداللہ شریح مقبول احمد کوبٹے 
جامعات الصالحات میں فاطمہ ندہ نظام الدین رکن الدین 

بیرونِ بھٹکل ہندوستان میں 
خیر النساء فقیہ انصار جی ایم 
خلیجی ممالک 
ایس ایل سی میں سید حسام سمیر سقاف 
پی یوسی سال دوم میں شیماء فرحہ عبداللہ دامد

بہترین کارگردگی کرنے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا جن کے نام یہ ہیں ۔ 
نبیل مصطفی ، سید نور الضحیٰ برماور ، سمعان عبدالقیوم جوکاکو ، ڈاکٹر فاطمہ نجلہ عبدالماجد شاہ بندری ، 
ایس ایل سی میں نتائج کے اعتبار سے سب سے زائد فیصد حاصل کرنے والا اسکول اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول ہے جن کو عثمان حسن رولنگ شیلڈ سے نوازا گیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا