English   /   Kannada   /   Nawayathi

دلی تمنا ہے کہ اجیت شاہی اسی طرح جنت میں بھی ہمارے ساتھ رہیں

share with us

آج ذرائع کا استعمال کرکے دعوت و تبلیغ کا کام کما حقہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے یہ دن دیکھنے کو مل رہا ہے ، ہم لوگ میڈیا کو کوستے ہیں، یکطرفہ الزام لگانے ،اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ظالم ہیں ہم نے اُن تک بات نہیں پہنچائی ۔ مولانا نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں کے پاس پیسہ ہے ،آتش بازی کرنے کے لئے ، بلند ترین عمارتیں تعمیر کرنے کے لیے ، کروڑوں کی رقم سے بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لیے مگر ایک نیوز ایجنسی، چینل یا نیوز پیپر نکالنے کے لیے رقم نہیں ہے ، یہ ہمارا المیہ ہے ۔ مولانا نے اس موقع پر اجیت شاہی صاحب کے باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مشہورو معروف صحافی ہیں، ان کی باتوں سے ان کی تحریر سے اندازہ لگتا ہے کہ یہ مسلمان ہیں ، اس کے باوجود میری خواہش ہے کہ آج ہم جیسے ایک اسٹیج پر بیٹھے ہیں اسی طرح وہ جنت میں بھی ساتھ رہیں اور اس بات کا اعلان کریں کے اللہ کے سوا کوئی نہیں ، وہی پالن ہار ہے ، وہی ڈیژائنر ہے ، وہی سب کچھ، مولانا اسی موقع کی مناسبت سے مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے کے تئیں کہا کہ کیا اپنے ایک ہندوبھائی کے ساتھ خیرخواہی چاہتے ہوئے اُس جنت میں لے جانے کی بات کرنا یہ دہشت گردی ہے،میری تمنا ہے کہ میں اپنے تمام دیگر مذاہب کی بھائیوں کو جنت میں لے جاؤں ان کو خوش دیکھوں ، ان کو ہنستا دیکھوں ؟ کیا یہ دہشت گردی ہے ،مولانا نے اس موقع پر کہا کہ قصور میڈیا والوں کایا اسلام کو بدنام کرنے والوں کا نہیں بلکہ قصور تو ہمارا ہے کہ ہم نے میڈیا کی اہمیت کو نہیں سمجھا اُس کے ذریعہ دعوت و تبلیغ کا کام انجام نہیں دیا۔
اس موقع پر اجیت شاہی صاحب نے بھی تنظیم کے صد سالہ اجلاس کے انعقاد پر سب کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کئی ساری اہم باتوں پر روشنی ڈالی ، ان کے سارے بیان کا مغز انصاف کی لڑائی پر منحصر تھا، انہو ں نے کہا کہ میری تحریروں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ میں کسی قوم کی طرفدار کررہاہوں ، حقیقت یہ ہے کہ میں انصاف کی لڑائی لڑ رہا ہوں، میں نے مصر کے تحریر چوک میں پندر دن گذرے ، شام گیا، فلسطین اور غزہ گیا، پاکستان بار بار جانا ہوتا ہے ، سب کے انصاف کے لیے لڑائی لڑی جارہی ہے ، اور میں بھی کوشش کررہا ہوں ، انہوں نے اس موقع پر الیاس ندوی صاحب کے بیان کے حوالے سے کہا کہ جی ہاں اس بات کو میں پوری طرح سے مانتا ہوں کہ اللہ ہی ہے جو سب کچھ کرتا ہے، انہوں نے اس بیا ن کو آگے بڑھاتے ہوئے پولس اور خفیہ ایجنسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کچھ عصبیت اور تنگ نظریہ والے پولس افسران ہونے کی وجہ سے اس طرح کی شبیہ پیدا ہوتی ہے ، جب کہ پولس کا اکثر طبقہ ایسا نہیں ہے ۔ آج میڈیا پر حکمرانی ، سیاست دانوں، سرمایہ کاروں اور خفیہ ایجنسیوں کی ہوگئی ہے۔ وہ جو کہتے ہیں بلاتحقیق اس کو چھاپ دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بدنامی ہورہی ہے ، بھٹکل کو بدنام کرنے کے سلسلہ میں بھی انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی تھی۔ اس موقع اجلاس کے چیرمین ، جناب سی ایم خلیل صاحب، اور دیگر حضرات نے بھی اپنی اپنی باتیں رکھی اور قاضی جماعت المسلمین مولانا اقبال ملا صاحب کی دعائیہ کلمات پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا