English   /   Kannada   /   Nawayathi

تجارت اسلامی طرز پر کی جائے تو یہ عبادت بن جاتی ہے ۔مولانا عبدالرب ندوی

share with us

جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے صلاح و مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم تجارت میں آگے ہے اور تجارت کرنے سے پہلے ہم اپنی قابلیت ، کمزوریاں اور تجارت کے مواقع دیکھنے کے بعد ہی اس میدان میں اپنا قدم بڑھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تجارت میں دھوکہ دہی سے کام نہ لیں اور ہرگز کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ہم یا ہماراملک بدنام ہو ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی ٹیکس بھی اداکرتے رہیں۔ اس پروگرام کے موڈریٹر جناب یونس قاضیا اور آفتاب کولا صاحبان تھے جنہوں نے اس پروگرام کو بحسن خوبی اپنے انجام تک لے گئے۔ اور حاضرین کے سامنے تجارت کے تعلق سے بہت سی مفید باتیں بھی پیش کیں ۔ جناب عبدالرحمن صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ہندو بیرونِ ہند میں تجارت کے مواقع کے سلسلہ میں بہت سے لوگوں نے اپنی آراء سے نوازا جن میں قابلِ ذکر جناب عتیق الرحمن منیری ، جناب معاذ جوکاکو ، جناب ریحان کوبٹے ، جناب عبدالسلام جوکاکو وغیرہ ہیں ۔ اس نشست میں سبھوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایک ایسی جماعت تیار کی جائے جو تجارت کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلہ میں مل جل کر کام کریں۔ 

دوسرے دن کی تیسری نشست میں بھٹکلی ثقافت پر اسکول و مدراس کے طلباء کے خوبصورت ثقافتی پروگرام

تیسرے نشست کی دوسری کڑی میں نوائطی مشاعرہ کا انعقاد

آج کی دوسری نشست کا آغاز محمد نوفل دامودی کی تلاوت سے ہوا جس میں بھٹکل کے واطراف کے مدارس اور اسکولوں نے بہترین ڈرامیں پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔ تمام مدارس اور اسکولوں نے بہترین ڈرامیں پیش کیے۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلباء نے آج کل جو بچوں کے ناموں کو رکھنے میں موڈرن ازم کے پیچھے ہیں اس کے مضراثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن و حدیث کے روشنی میں بہترین منظر پیش کیا۔ جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے طلباء نے بھی غلط تربیت کے عنوان پر بہت بہترین ڈرامہ پیش کیا اور مشہور کہانی جس میں ایک چور پھانسی کے موقع پر اپنی ماں کے کان کاٹ لیتا ہے اس کو بہتر ین انداز میں پیش کیا۔ جن مدارس اور اسکول کے طلباء نے یہاں ڈارمے پیش کیے ان کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔ اقراء انگلش میڈیم اسکول مرڈیشور ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ، جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور ، شمس انگلش میڈیم اسکول بھٹکل ، مادر حوا بھٹکل ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، نونہال سینٹرل اسکول بھٹکل ، علی پبلک اسکول بھٹکل ، جماعت المسلمین ولکی ، انجمن آزاد پرائمری اسکول بھٹکل وغیرہ ہیں ۔ ان ڈراموں کی پیشی کے بعد نوائطی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نوائطی شعراء نے اپنے بہترین اشعار کے ذریعہ سامعین کی جانب سے داد تحسین حاصل کی ۔ اس میں پہلا انعام شمس اسکول،د وسرا انعام کنڈلور ضیا پبلک اسکول اور تیسرا انعام انجمن آزاد پرائمری اسکول کو دیا گیا۔

اسی مہینے کی 29تاریخ کو رابطہ سوسائٹی کی جانب سے تقسیم انعامات کا پروگرام

تعلیم وتعلم کو مزید عام کرنے کی ضرورت ہے : مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی 

بھٹکل 27؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) آج صبح دس بجے رابطہ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب یونس قاضیا نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے ہر سال اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ امسال کا تقسیم انعامات کا پروگرام انشاء اللہ 29؍ دسمبر 2014ء بروز پیر دوپہر دو بجے تنظیم صد سالہ جشن کے خوبصورت پنڈال میں منعقد ہورہا ہے جس میں بطور مہمانِ خصوصی مشہور جناب موسیٰ رضا اور ممبر پارلیمنٹ جناب مولانا محمد بدرالدین اجمل صاحب وغیرہ شرکت کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔ پریس کانفرنس میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام زیادہ تعداد میں حصہ لیں اور خواتین کے لئے خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا