English   /   Kannada   /   Nawayathi

عظیم الشان جلوس کے ساتھ تنظیم کے صدسالہ اجلاس کا شاندارآغاز

share with us

جلوس میں شریک ہر شحض شہربھٹکل کا مخصوص لباس زیبِ تن تھا جو منظر کو اور دلچسپ بنارہا تھا ۔ جلوس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے کئی نوجوان نے بلٹ بائیک، کار ،جیپ میں سوار تھے۔تنظیم سے عوام کی وابستگی کا ثبوت اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا ہے کہ آج تمام مسلمانوں نے اپناکاروبار بند رکھا او ر ہر ایک نے اس میں شرکت کرکے جلوس کو کامیاب بنایا ۔جلوس میں بھٹکل و مضافات کے احباب، منکی ،مرڈیشور، شرور، تنگن گنڈی ،بیندور وغیرہ سے بھی بڑی تعداد میں شرکت کئے تھے۔شہر کے اہم شاہراہ سے گذررہے اس جلوس کا منظر دیکھنے کے لئے جہاں عوام کا ایک ہجوم راستے کنارے، اور عمارتوں پر منتظر تھا، جس میں خواتین و بچوں کی تعداد زیادہ تھی وہیں راستوں سے گذررہی سواریاں سے لوگوں کی نگاہیں جلوس کو جھانک جھانک کر دیکھ رہی تھی۔اس اجلاس میں شہر بھر کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا اور ٹرافک کا نظام سنبھال رہے نوجوانوں نے پوری مستعدی کے ساتھ ٹرافک کے نظام کو کنڑول میں رکھا اور ایک پر امن ریالی پورے جوش وخروش کے ساتھ نوائط کالونی پہنچ کر اپنے اختتام کو پہنچی ۔ 


بانی و صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل ڈاکٹر ملپا علی صاحب دامت برکاتہم کے ہاتھوں تنظیم عمارت کا سنگِ بنیاد 

بعد عصر تنظیم کی عمارت کا سنگ بنیاد بانی و صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، شاہ وصی اللہ فتح پوری رحمۃ علیہ اور مولانا شاہ ابرار الحق حقی رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ محترم جناب ڈاکٹر علی ملپا صاحب کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ اس موقع پر قاضی صاحبان کے علاوہ تنظیم کے ذمہ داران موجود تھے۔ قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے صد سالہ جشن کے موقع پر جو عام معافی کا اعلان کیا گیا وہ بڑا اہم فیصلہ تنظیم نے لیا ہے ، میں اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران کو مبارکبادی پیش کرتا ہوں ۔ قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ ندوی نے کہا کہ تنظیم نے تنظیم کے سو سال مکمل ہونے پر جو پروگرام منعقد کیاگیا ہے اللہ اس کو قبولیت سے نوازے اور شرور وفتن سے ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہمارے اس اتحاد کو قائم رکھے ۔ جناب سید خلیل الرحمن صاحب نے کہا کہ تنظیم کی اس عمارت کی تکمیل کے لیے ہر شخص اگر دو ہزار روپئے دے تب بھی یہ عمارت پایہ تکمیل پہنچے گی ۔ تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے کہا کہ اس جلوس کے لیے ہمارے نوجوانوں نے جو کام کیا ہے وہ لائقِ تحسین ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس جلوس کے ذریعہ جس اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابلِ مبارکباد ہے ۔ اس سنگِ بنیاد کے ذریعہ ہم تنظیم کے اس عظیم سنگِ بنیاد کو یاد کریں جو اس کے قیام کے وقت رکھا گیا تھا۔اور اس ورثہ کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے کوشش کریں ۔ اس موقع پر شہر کی اہم شخصیات موجود تھی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا