English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی ہنوز آسمان کو چھورہی ہے (مزید خبریں )

share with us

جبکہ حال ہی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر نجی بس اور دیگر تمام سفری اخراجات میں قریب آٹھ سے دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا مگر گذشتہ پانچ مہینوں سے قیمت کے کم ہونے کے باوجود کسی بھی محکمہ نے اعلان نہیں کیا کہ ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی ۔ ایک طرف سفری اخراجات کا یہ حال ہے تو دوسرے جانب روز مرہ استعمال میں لائے جانے والی اغذیہ، اشیاء او رکھانے پینے والی چیزیں (اجناس) پر بھی کوئی کمی نہیں لائی گئی ۔ ان تمام وجوہات کی بناء پر عوام میں اشتعال پایا جارہا ہے اور ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری فوڈ اور ٹراویل محکموں پر یہ قانون لاگو کیا جائے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے جن چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں کمی لائے تاکہ عوام عوام اور متوسط و غریب طبقہ کو سہولت فراہم ہوسکے ۔


مچھیروں کی 188جھونپڑپٹیاں زمین بوس کردی گئیں 

مچھیروں کی سخت مخالفت کے باوجود ضلع انتظامیہ کا اقدام 

کاروار 03؍ نومبر (فکروخبرنیوز) شہر کے ٹاگور بیچ حدود میں گذشتہ چند سالوں سے رہائش پذیر مچھیروں کے جھونپڑپٹیو ں کو اتوار کی صبح مقامی عوام کی سخت مخالفت کے باوجود ضلع انتظامیہ نے بذریعہ جے سی بی (آلہ) قریب 188جھونپڑپٹیوں کو منہدم کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاگور ساحلی سمندر کے مغربی جانب موجود 80 جھونپڑپٹیاں اور ساگر مستالیہ کے آس پاس موجود 107جھونپڑیوں کو پولیس کے سخت انتظامات کے بیچ منہدم کردی گئیں۔ شروع میں مچھیروں نے پر زور احتجاج کیا لیکن ضلع انتظامیہ کے نہ ماننے پر گھٹنے ٹیک دئیے۔ ضلع آفسیر پرسنّا کمار اور کاروار کے معاون بلدیہ انجینئر پرشانت اس موقع پر یہاں موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس کاروائی کے بعد یہ تصور کیا جارہا ہے کہ بروز منگل مچھیرو ں کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے خلاف بند کا اعلان کرے گی اور اس سلسلہ میں بروز پیر ایک خفیہ میٹنگ کے بلانے کے بھی اطلاع ہے جبکہ دوسری طرف مقامی سطح پر کئی سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا