English   /   Kannada   /   Nawayathi

کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ہوگی جم کر بارش

share with us

نئی دہلی: شمالی ہندوستان سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دریں اثنا، قومی راجدھانی دہلی میں بھی گرمی کی مار سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں کے درمیان دہلی کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 17 سے 20 مئی تک مغربی راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور دہلی کے کچھ حصوں میں شدید گرمی پڑنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ وہیں، 16 سے 20 مئی تک مشرقی راجستھان، اتر پردیش اور شمالی مدھیہ پردیش کے مختلف علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ کے آخر میں دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں 22 مئی تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے سات دنوں تک تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ اور جنوبی کرناٹک میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وسیع بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش، یانم، تلنگانہ اور رائلسیما میں بھی اس مدت کے دوران یکساں موسمی حالات کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا