English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ اٹھایا

share with us

27؍اپریل2024 : لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ امت شاہ نے اپنی تقریر کے دوران 8 بڑے جھوٹ بولے ہیں۔

1- امت شاہ کا جھوٹ: دگ وجئے سنگھ کے مشورہ سے راہل گاندھی نے انتخابی منشور میں مسلم پرسنل قرض ڈالا۔

سچائی: کانگریس کے انتخابی منشور میں کوئی مسلم پرسنل لون نہیں ہے۔

2- امت شاہ کا جھوٹ: دگ وجئے سنگھ نے بھگوا دہشت گردی کہا۔

سچائی: میں نے کبھی بھگوا دہشت گردی لفظ کا استعمال نہیں کیا۔

3- امت شاہ کا جھوٹ: دگ وجئے سنگھ نے افضل گرو کی پھانسی کی مخالفت کی۔

سچائی: میں نے افضل گرو کی پھانسی کو جلد کروانے کے لیے خط لکھا تھا کہ افضل گرو کو جلد پھانسی دی جائے۔

4- امت شاہ کا جھوٹ: دگ وجئے سنگھ نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت کی۔

سچائی: میں نے کبھی پی ایف آئی پر پابندی کی مخالفت نہیں کی، بلکہ سیمی پر سب سے پہلے پابندی میری ہی حکومت نے لگائی تھی۔

سچائی: بی جے پی نے پی ایف آئی کی سیاسی یونٹ کے ساتھ کرناٹک میں اتحاد کر کے لوکل الیکشن لڑا۔

5- امت شاہ کا جھوٹ: دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کورونا کا ٹیکہ مت لگاؤ۔

سچائی: میں نے کبھی بھی کورونا کا ٹیکہ نہ لگانے کی اپیل نہیں کی۔

6- امت شاہ کا جھوٹ: کورونا وبا میں سیاست کی۔

سچائی: جب راج گڑھ ضلع کے لوگ آکسیجن اور سلنڈر کے لیے پریشان ہو رہے تھے تب میں نے دہلی سے آکسیجن سلنڈر بھیج کر علاج کا انتظام کرایا۔

7- امت شاہ کا جھوٹ: میڈیکل کالج ہم نے دیا۔

سچائی: ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی، جئے وردھن سنگھ جی انچارج وزیر تھے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ سے راج گڑھ ضلع میڈیکل کالج کی تجویز مرکزی حکومت کو بھجوائی۔

8- امت شاہ کا جھوٹ: بھوپال رام گنج منڈی ریلوے لائن کے لیے ہم نے 2000 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی۔

سچائی: 01-2000 تجویز کی منظوری کا سال تھا، اس وقت ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی۔ لاگت 2000 کروڑ روپے نہیں امت شاہ جی، اس وقت 3032 کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا