English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیا : دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ، ویڈیو وائرل

share with us

23/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کے دو فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک حادثہ فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پیش آیا۔ مذکورہ واقعے میں 10افراد لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ Lumutنیول بیس پر پیش آیا۔ وہاں ملائیشین نیوی پریڈ کی ریہرسلز کا انعقاد کیا جارہا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے حادثہ پیش آیا، تمام متاثرین کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جبکہ نعشوں کو لوموت آرمی بیس اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا