English   /   Kannada   /   Nawayathi

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں لرز گئیں عوام میں خوف و ہراس

share with us

23/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع) تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

شدید زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شیکوکو جزیرے کے مغربی ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ آیاتھا۔ زلزلے کا مرکز بنگو چینل میں تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا