English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع اترکنڑا میں کانگریس کی ریلیوں میں بھگوا رنگ کا غلبہ؟

share with us

22؍اپریل 2024 : بھگوا رنگ بی جے پی کی جاگیر نہیں ہے ، اس رنگ کی مذہبی اور تاریخی اہمیت ہے۔ قومی پرچم اور کانگریس پارٹی کے پرچم کا رنگ ہے، جو آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کی علامت ہے۔ اتراکنڑا سے کانگریس امیدوار انجلی نمبالکر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا۔

گذشتہ ہفتہ اتراکنڑا لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار نے اپنے پرچۂ نامزدگی کی ریلی کے دوران بھگوا رنگ کے کپڑے پہنے اور اس کے ساتھ موجود کانگریس قائدین نے سروں پر بھگوا رنگ کی پگڑیاں باندھیں۔

بھگوا رنگ ہندوؤں کے مذہبی رنگ کے طور پر جانا جاتا ہے اور مندروں کے پروگراموں کے موقع پر اس رنگ کا اثر صاف دیکھنے کو ملتا ہے۔

بی جے پی پہلے سے اس رنگ کا استعمال کرکے ہندوؤں کے ہمدرد کے طور پراپنی پہچان بناتی آرہی ہے اور الیکشن کے دنوں میں اس کے لیڈران اس کا خاص طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن کانگریس خود کو سیکولر کہتی ہے اور اس کے باوجود وہ بھگوا رنگ کے استعمال سے ایک خاص طبقہ کے ووٹروں کو اپنی طرف لبھانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کانگریس کی یہ کوششیں کارگر ثابت ہوں لیکن کانگریس کو دیگر طبقات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ بھگوا رنگ میں رنگنے سے دیگر طبقات کے لوگ اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے تو کانگریس کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا