English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے دو نوجوان سمندر میں غرق ہوکر جاں بحق

share with us

بھٹکل 21 اپریل 2024 (فکر و خبر نیوز) شہر کے مضافاتی علاقے سوڑی گیدے میں تیراکی کے دوران دو نوجوان غرق ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
 اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ 
اپنے رشتے داروں اور متعلقین کے ساتھ سوڑی گیدی نامی علاقے میں ساحل سمندر پر تفریح کے لیے گئے ہوئے تھے۔ سمندر میں تیرا کی کے دوران دو نوجوان غرق ہو گئے جن کی شناخت انعام اللہ ابن مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی اور دوسرے کی شناخت مولوی کاشف کی حیثیت سے کر لی گئی ہے یہ حادثہ شام قریب چھ بجے پیش آیا۔
ساحل پر موجود لوگوں کی کوششوں سے انعام اللہ کی نعش فوری طور پر سمندر سے برآمد کر لی گئی جبکہ رات دیر گئے تک کاشف کی تلاش جاری تھی۔ کاغذی کارروائی کے بعد نعش  اہل خانہ کے حوالے کی گئی اور ساڑھےگیارہ بجے رات مسجد تنظیم نوائط کالونی میں جم میں غفیر کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور 12 بجے کے قریب نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان نوجوانوں کی بال بال مغفرت فرمائے ان کے والدین اور رشتہ داروں اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا